ایبٹ آباد پولیس نے تین ہفتوں کے دوران 118کلوچرس،14کلوہیروئن اور806بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان گرفتار کرلئے

جمعہ 18 اکتوبر 2019 19:09

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ایبٹ آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کے دوران گزشتہ تین ہفتوں کے دوران منشیات کے 90 مقدمات میں 118.646 کلو گرام چرس،14.570 کلو گرام،ہیروئن،25 گرام آئس،806 بوتل شراب،12.300کلو گرام افیون برآمد کی۔پولیس کے مطابق ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے گزشتہ تین ہفتوںکے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی گئیں اسی عرصہ میں کینٹ پولیس نے 19 مقدمات میں 29 کلو 210 گرام چرس، 4 کلو، 481 گرام ہیروئن اور 200 بوتل شراب برآمد کی، تھانہ سٹی پولیس نے 07 مقدمات درج رجسٹرڈ کیے جن میں 6کلو،365 گرام چرس، 02 کلو 693 گرام ہیروئن شامل ہے ۔

میرپور پولیس نے 13 مقدمات میں 17کلو 89 گرام چرس برآمد کی، 2 کلو 115گرام ہیروئن اور 121 بوتل شراب بھی اس میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نواں شہر پولیس نے 15 مقدمات میں 21کلو،035 گرام چرس،2کلو 345گرام ہیروئن اور 25 گرام آئس قبضہ پولیس کی، تھانہ مانگل پولیس 6 مقدمات میں 8 کلو 420 گرام چرس 20 بوتل شراب برآمد کی۔ حویلیاں پولیس نے 19 مقدمات درج کئے جن میں 24 کلو 302 گرام چرس، 2 کلو 916 گرام ہیروئن اور 465 بوتل شراب،12 کلو 300 گرام افیون برآمد کی۔

تھانہ ناڑہ پولیس نے 4 مقدمات میں 4 کلو 340،گرام چرس برآمد کی، لورہ پولیس نے 02مقدمات میں 2 کلو 760 گرام چرس برآمد کی۔ ڈونگاگلی پولیس نے 03 مقدمات میں 3 کلو 60گرام چرس اور بکوٹ پولیس نے 2 مقدمہ میں 2 کلو 65گرام چرس برآمد کی ۔گزشتہ تین ہفتوں میں ٹوٹل 90مقدمات زیر دفعہ 9سی سی این ایس اے کے تحت درج کیے گئے جن میں ،118.646 کلو گرام چرس،14.570 کلو گرام،ہیروئن،25 گرام آئس،806 بوتل شراب،12.300کلو گرام افیون کی برآمد کی گئی ۔

ضلعی پولیس سربراہ نے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوزکو منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے جبکہ عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات جیسی لعنت سے ضلع کو پاک کرنے میں ایبٹ آباد پولیس کا ساتھ دیں اور منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے متعلق مقامی پولیس کو اطلاع دے کر اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری  نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات