ملک بھر میں بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی ،موسم کی خشکی ختم اور سموگ کی شدت میں کمی آئیگی

وادی کاغان میں بارش کے بعد پہاڑوں پر موسم کی پہلی برفباری ہوئی جس سے موسم سہانا ہوگیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:22

ملک بھر میں بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی ،موسم کی خشکی ختم اور سموگ کی شدت میں کمی آئیگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) ملک بھر میں بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس سے موسم کی خشکی ختم اور سموگ کی شدت میں کمی آئے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں نے موسم سرما کی نوید سنا دی ہے اور جلد ہی دوبارہ بارش کے نئے سلسلے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ موسم سرما کی بارشوں سے موسم کی خشکی ختم اور سموگ کی شدت میں کمی آئیگی۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق ا سموگ کے پیش نظر اینٹوں کے بھٹے یکم نومبر سے 20 دسمبرتک بند رہیں گے۔ادھر وادی کاغان میں بارش کے بعد پہاڑوں پر موسم کی پہلی برفباری ہوئی جس سے موسم سہانا ہوگیا،برف باری کے پیش نظر بابو سر کاغان روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان این ایچ اے کے مطابق بابو سر ٹاپ پر 8 انچ سے زائد برف پڑ چکی ہے، بابو سر ٹاپ کی بندش سے نیشنل گیمز کی مشعل کا خیبر پختون خواہ میں داخلہ مشکل ہو گیا۔

عہدیداران کو نیشنل گیمز کی گلگت سے آنے والی مشعل ہفتہ کی صبح بابو سر ٹاپ پر وصول کرنا تھی۔ذرائع کے مطابق اس وقت ناران کے ہوٹلوں میں اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور سرکاری افسران سمیت درجنوں افراد مقیم ہیں تاہم ڈپٹی کمشنر دیامر ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ برف باری کے پیش نظر بابو سر کاغان روڈ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر بارشوں اور برف باری کا سلسلہ مزید تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، پنجاب کے شمالی حصوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے ، بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے جس سے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کمی کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..