ًکراچی پریس کلب میں سینئر صحافی ابوالحسنات مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی اجلاس

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) کراچی پریس کلب میں سینئر صحافی ابوالحسنات مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا،جس میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران ،سیکریٹری ارمان صابر،سینئر صحافی اے ایچ خانزادہ،پروفیسر پیر زادہ قاسم ،فہیم الزماں ،بشیر سدوزئی سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امتیاز خان فاران ،ماہین ،فہیم الزماں و دیگر کا کہنا تھا کہ سینئر صحافی ابوالحسنات نے ہمیشہ صحافی اقدار کی پاسداری کی اور انھیں شعبہ صحافت میں درسگاہ کا درجہ حاصل تھا ،جبکہ وہ فلاسفی ،لٹریچراور بین الاقوامی تعلقات سمیت کئی شعبوں پر مکمل عبور رکھتے تھے ،فہم الزماں کے مطابق ان سے شناسائی کی ابتدا 25برس قبل ہوئی جو ان کے ڈان کا سٹی ایڈیٹر بننے کے بعد دوستی میں تبدیل ہو گئی ،جس کے بعد ان کے کہنے پر کئی برس تک مختلف موضوعات پر آرٹیکل لکھتا رہا ،ابوالحسنات سے بہت ذاتی تعلق رہا اور آج بھی یقین نہیں آتا کہ اب وہ ہم میں موجود نہیں ہیں ،کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران کا کہنا تھا کہ رواں برس ابوالحسنات اور ادریس بختیار سمیت کئی نامور شخصیات ہم سے جدا ہو گئیں تاہم ان کی جانب سے ورثے میں ملنے والی تمام روایات کی مکمل پاسداری کی جائے گی اور حق و سچ کے سفر میں آنے والی تمام مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان