فیصل آباد، شہر میں صفائی کا معیار بلند کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں، ڈپٹی کمشنرمحمد علی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر/چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزفیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد علی نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی کا معیار بلند کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کی توقعات کے مطابق شہر ہر لحاظ سے صاف ستھرا اور خوبصورت نظر آئے۔انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ لیتے ہوئے کہی۔

اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) زوہا شاکر،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان،سینئر مینجر آپریشن اعجاز بندیشہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے واضح نتائج سامنے آنے چاہیں جبکہ کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے اقدامات کو بھی محفوظ اور قابل بھروسہ بنایا جائے اس ضمن میں کوڑا لیکر چلنے والی گاڑیوں کی حالت بہتر ہونی چاہیے تاکہ نقل وحمل کے دوران ان سے سڑکوں پر کوڑا گرنے کا احتمال نہ رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائن کوہمہ وقت فعال رکھیں اور کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شاہرات سے پودوں کی کانٹ چھانٹ ودیگر کوڑا کرکٹ اٹھانے کے سلسلے میں صفائی کے نظام کے بہتر نتائج حاصل ہونے چاہیں۔اس موقع پر سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان نے کمپنی کے مالیاتی وانتظامی امور،افرادی وتکنیکی وسائل پر بریفنگ دی اوربتایا کہ صفائی آپریشن کے لئے شہر کی یونین کونسلز کو دو زونز ایسٹ،ویسٹ میں تقسیم کیا گیاہے اور صفائی کے عمل کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر سے روزانہ ساڑھے بارہ سو سے زائد میٹرک ٹن کوڑااکٹھا کرکے سائٹ پر ڈمپ کیا جارہا ہے اور رہ جانے والی ویسٹ کو بھی جمع کرنے کے لئے موثر حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہیلپ لائن 1139فنکشنل اورعوامی شکایات کابلاتاخیر ازالہ ترجیح ہے جبکہ ویسٹ ورکرز کی حاضری کویقینی بنانے کے ساتھ دیگر مختلف محکموں سے مربوط کوآرڈینیشن کویقینی بنایا جا رہا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

ملتان و مضافات میں موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

ملتان و مضافات میں موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہو گا

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہو گا

بارشیں ہی بارشیں، مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہونے کی پیشن گوئی

بارشیں ہی بارشیں، مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہونے کی پیشن گوئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک ،18 اپر یل سے با رشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک ،18 اپر یل سے با رشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ ..

محکمہ موسمیات کی 17 تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشں گوئی

محکمہ موسمیات کی 17 تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشں گوئی

محکمہ موسمیات  کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

محکمہ موسمیات کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..