سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں17 نومبرکو سکھر میں کشمیر مارچ ہوگا،محمد حسین محنتی

منگل 22 اکتوبر 2019 00:06

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ17 نومبر کو سکھر میں سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں کشمیر مارچ ہوگا جس سے دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔ مارچ میں مرد و خواتین بچے بوڑھے بھرپور شرکت کریں گے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے سکھر میں سترہ نومبر کو سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں ہونے والے کشمیر مارچ کے حوالے سے ضلعی، مقامی و خواتین نظم اور برادرتنظیمات کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں قیم صوبہ کاشف سیعد شیخ، نائب قیم عبدالحفیظ بجارانی، سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا، امیرضلع مولانا حزب اللہ جکھرو ، امیر شہر محمد زبیر حفیظ سمیت دیگر ضلعی و مقامی رہنما موجود تھے،امیر صوبہ سندھ نے مذید کہا کہ کشمیر سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے، کشمیر کی خاطر آخری حد تک جانے اور آخری گولی چلانے کی بات کرنے والے پہلاقدم اور پہلی گولی چلانے کو تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر ایشو کو تحرک دینے کے لیے جماعت اسلامی کیجانب سے ملک بھر میں کشمیر مارچ کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج کشمیر میں کربلا ہے 75 دنوں سے کرفیو نافذ ہے اسکول ہسپتال دکانیں بند معول کی زندگی مفلوج بن چکی ہے۔بھارت کے ظلم وجبر اور 9 لاکھ فوج کے محاصرے کے وجود مودی سرکار کشمیری عوام سے شوق شہادت اور جذبہ جہاد دلوں سے نہیں نکال سکی ہے۔

آزادی کی اس جدوجہد اور بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری مائیں بہنیں بھی مردوں سے پیچھے نہیں وہ ایمانی طاقت سے ڈٹی ہوئی ہیں جنہوں نے جدوجہد و عزیمت کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے ذمہ داران پر زور دیا کہ کہ وہ 17 نومبر کو سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں ہونے والے آزادی کشمیر مارچ کو کامیاب اور اس میں عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے دن رات ایک کردیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..