پاکستان میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ ہے‘ مناسب اقدامات کر کے ملک میں بہترین ایتھلیٹس پیدا کئے جاسکتے ہیں‘ اتھلیٹ محمد انعام بٹ

منگل 22 اکتوبر 2019 00:49

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) قطر میں ورلڈ بیچ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے والے قومی ہیرو محمد انعام بٹ نے کہا ہے کہ میرے لئے انتہائی فخرکا باعث ہے کہ میں وطن کی سربلندی کا باعث بناہوں، اس کامیابی پر اپنے والدین، اساتذہ اور ان تمام افراد کا مشکورہوں جنھوںنے مجھے سپورٹ کیا اور میری حوصلہ افزائی کی اور خاص طورپر میڈیاکابھرپورساتھ دینے پر مشکورہوں‘ میڈیاکے توسط سے حکام کی توجہ اس جانب مبذول کراناچاہتاہوںکہ پاکستان میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ ہے، اگر حکومتی سطح پر اقدامات کئے جائیں تو مقامی ایتھلیٹس ملک کانام روشن کر سکتے ہیں ، 2018 میں اسلام آبادمیں انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے کرائے جس میں 20 سے زائد ممالک کے نامور ریسلرزنے شرکت کی‘ بہت جلد لاہور میں میگا ریسلنگ ایونٹ منعقد کیاجارہا ہے جس میں دنیابھر کے ورلڈچیمپئن ریسلرزشرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام" میٹ دی پریس "میں گفتگو کرتے ہوئے محمد انعام بٹ نے مزید کہاکہ ہم کھیاڑیوںکی صلاحیتوں کے ساتھ ان کی تعلیم پر بھی بھرپورتوجہ دیتے ہیں اور ایسے طلباء کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جو تعلیم کے ساتھ کھیلوںمیں بھی حصہ لیتے ہیں۔صدر ارشد انصاری نے محمد انعام بٹ کو قومی اثاثہ اور قومی فخر قراردیتے ہوئے کہاکہ انھوںنے ملک کا نام ساری دنیامیں روشن کیاہے، ہمارافرض ہے کہ ایسے ہیروزکا احترام کریں‘یہ لوگ قومی سرمایہ ہیں جن سے ملک کا سافٹ امیج ساری دنیا میں ابھرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کوملکی سطح پر بڑھ چڑھ کر ان ہیروزکی اہمیت کواجاگر کرنا چاہیے تاکہ نوجوانوںمیں ملک کی خاطر کچھ کر گزرنے کا جذبہ فروغ پاسکے۔بعد ازاں صدر پریس کلب نے محمد انعام بٹ کوشاندارکارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لاہور پریس کلب کی جانب سے اعزازی ممبرشپ دینے کا بھی اعلان کیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے