اسلام آباد، درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہی ریڈی میڈ گارمنٹس اور لنڈا بازار کی رونقیں بحال ہوگئیں

منگل 22 اکتوبر 2019 16:15

اسلام آباد، درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہی ریڈی میڈ گارمنٹس اور لنڈا بازار کی رونقیں بحال ہوگئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ہی بازاروں، ریڈی میڈ گارمنٹس مارکیٹوں خصوصاً لنڈا بازار کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں جہاں بڑی تعداد میں جرسیوں،کوٹوں،جرابوں، رضائیوں ، کمبلوں ، گرم لحافوں ،کوٹ ، سویٹرز ، سردی ملبوسات فروخت کیلئے رکھی گئی ہیں اور وہاں عوام کا بھی رش دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ غریب ، محنت کش ،متوسط و سفید پوش طبقہ کے افراد بڑی تعداد میں لنڈ ا بازاروں کا رخ کررہے ہیں جن میں خواتین کی کثیر تعداد بھی شامل ہے۔

منگل کو ’’اے پی پی‘‘ کے سروے کے مطابق سردی میں ا ضافہ کے ساتھ ہی بہت سے مقامات پر لنڈا بازار سج گئے ہیں۔ مہنگائی نے عوام کو بری طرح متاثر کیا لنڈا بازار بھی مہنگائی کے اثرات سے محفوظ نہ رہ سکا ہے اور لنڈے کے کپڑوں کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کر نے لگی ہیں۔

(جاری ہے)

لنڈا بازار کے دکانداروں نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ چونکہ لنڈے کے گرم کپڑوں کی گانٹھوں کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اوران کی ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی زیادہ ہو گئے ہیں اس لئے مجبوراً انہیں کپڑوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔

اس موقع پر لنڈا بازار میں پرانے کپڑوں کی خریداری کیلئے آنے والی خواتین نے قیمتوں میں بلا جواز اضافے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ اکثر شعبہ جات میں قیمتوں پر متعلقہ اداروں کا کوئی کنٹرول اور چیک اینڈ بیلنس نہیںہے اس لئے دکاندار غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔ اس طرح موجودہ حالات میں غریب افراد کیلئے لنڈے کے کپڑوں کی خریداری بھی ان کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے۔ انہوںنے حکومت سے فوری کارروائی اور قیمتوں پر کنٹرول کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری  نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات