وزیرِ بلدیات کی زیرِ صدارت لوکل کونسل بورڈ کے ڈیش بورڈ کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس

کارکردگی جانچنے کے لیے اعشارئیے متعارف، ٹی ایم ایز سے متعلق تمام معلومات ایک جگہ مہیا ہوں گی،شہرام خان تراکئی

منگل 22 اکتوبر 2019 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے کہا کہ تحصیل و ٹاؤن مونسپل ایڈمنسٹریشنز میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ صوبے کی تمام ٹی ایم ایز کی کارکردگی جانچنے کے لیے کِی پرفارمنس انڈیکیٹرز (کے پی آئز) متعارف کرا دئیے گئے ہیں جن میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن، صفائی، شجرکاری اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ شامل ہیں۔

ملازمین کی تنخواہیں ان کی کارکردگی سے منسلک کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر بلدیات نے ان خیالات کا اظہار لوکل کونسل بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ جس میں سیکرٹری ایل سی بی خضر حیات خان اور آئی ٹی سے متعلق افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری ایل سی بی خضر حیات خان نے ڈیش بورڈ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیش بورڈ پر صوبے کی تمام ٹی ایم ایز کا ڈیٹا موجود ہوگا۔

ٹی ایم ایز ملازمین کی حاضری سے لے کر ٹینڈرز کی تفصیلات تک سب معلومات اس ڈیش بورڈ پر دیکھی جا سکیں گی۔ صوبائی وزیر بلدیات نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی تمام ملازمین کی ترقی کو ان کی حاضری اور کارکردگی سے منسلک کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افسران ہر ٹی ایم اے کا خود دورہ کریں اور ہر ملازم کا شناختی چیک کریں تاکہ گھوسٹ ملازمین کا پتہ چل سکے۔

اسی طرح ہر ٹی ایم اے کے تمام ملازمین کا ڈیٹا ڈیش بورڈ پرڈالا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے کی 93 میں سے 22 ٹی ایم ایز میں مکمل بائیو میٹرک حاضری نظام نصب ہو چکا ہے جبکہ دیگر میں بھی ایک ماہ کے اندر نصب کر دیا جائے گا۔ ڈیش بورڈ پر کسی بھی منصوبے کے لیے جاری قسط وار فنڈز کی تفصیلات بھی دیکھی جا سکیں گی۔ صوبائی وزیر نے ایل سی بی افسران کو ہدایت کی کہ جدید بائیو میٹرک حاضری نظام نصب کیا جائے اور بری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین سے سختی سے نمٹا جائے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ ڈیش بورڈ سے ٹی ایم ایز سے متعلق تمام تر معلومات ایک جگہ سے میسر ہوں گی اور کارکردگی اعشاریوں کا جائزہ بھی لیا جا سکے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..