حکو مت صوبے میں کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے،صوبائی وزیر اکبر ایوب خان

منگل 22 اکتوبر 2019 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ تاجر برادری کو پراپرٹی ٹیکس کے علاوہ دیگر ٹیکسوں سے متعلق درپیش مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت تمام شراکت داروں کی باہمی مشاورت سے ٹھوس تجاویز مرتب کر رہی ہے جنہیں حتمی منظوری کے لئے متعلقہ فورم پر جلد پیش کیا جائیگا ۔

حکو مت صوبے میں کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے تا کہ معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ روزگار کے بھرپور مواقع بھی میسر آ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہری پور اور مردان چیمبر آف کامرس کے صدور سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ارشد ایوب، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یوسف ایوب خان ، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید ظفر علی شاہ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو انجینئر محمد شہاب خٹک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیاض علی شاہ، اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹیکسز کے نفاذ کے متعلق بریفنگ دی اور عندیہ دیا کہ آنے والے ادوار میں پراپرٹی ٹیکس اور باقی ماندہ ٹیکسز کے حوالے سے ایک بہترین لائحہ عمل طے کیا جائے گا جس سے حکومت اور عوام دونوں کو فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ تمام طبقوں خاص طور پر کاروباری حضرات کو ساتھ لے کر چلیں کیونکہ ملک اور صوبے کی معیشت کا زیادہ تر دارومدار ان پر ہوتا ہے۔

جس ملک و قوم کی معیشت اچھی ہوتی ہے وہاں خوشحالی آتی ہے اور ہم اپنی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ہمہ وقت کوششوں میں مصروف ہیں۔ چیمبر آف کامرس کے وفد نے صوبائی وزیر کی صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کیے گئے اقدامات اور اصلاحات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات