میاں نواز شریف کی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقلی اور کیپٹن صفدر کی گرفتاری افسوسناک ہے،اسفندیار ولی خان

منگل 22 اکتوبر 2019 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے صحت کے حوالے سے خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقلی اورکیپٹن صفدر کی گرفتاری افسوسناک ہے،حکومتی ترجمان کا میاں محمد نواز شریف کے صحت بارے پھر یہ کہنا کہ وہ ہشاش بشاش تھے شریف خاندان کے ساتھ حکومت اور دیگر اداروں کی ذاتی عناد کی غمازی کرتا ہے۔

سماجی رابطوں کے ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر میاں محمد نواز شریف اور آصف علی زرداری کے صحت بارے ٹوئیٹس کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ آج حکومتی ترجمان کی طرف سے جس طرح میاں محمد نواز شریف کی بیماری کا مذاق اُڑا یا جارہا ہے اسی طرح مرحومہ کلثوم نواز کی بیماری کا مذاق بھی اُڑایا جاتا تھا،صحت معاملات کو سیاست کیلئے استعمال کرنا غیر انسانی رویہ ہے۔

(جاری ہے)

اسفندیار ولی خان نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے بیماری کو بھی دباو ڈالنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے،آصف علی زرداری کے صحت کے حوالے سے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کیے جائے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کرنے والوں کا بھی ایک دن احتساب ہوگا،آزادی مارچ کے نزدیک آتے ہی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ،اپوزیشن قائدین کی بیماری کو آزادی مارچ ناکام بنانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ،حکومتی رویے پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے ،یہ ہرگز ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔

اسفندیار ولی خان نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اے این پی زرداری اور شریف خاندان کے ساتھ کھڑی ہیں،اے این پی سیاست میں ذاتی عناد کے خلاف ہیں اور جو لوگ اس طرح کے ہتکھنڈے استعمال کررہے ہیں ان کی حقیقت عیاں ہوچکی ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ