دو تین افراد کے جانے سے پارٹیوں پرکوئی فرق نہیں پڑیگا، ہرکسی کو سیاسی راستہ اختیارکرنے کی آزادی حاصل ہے،عنایت اللہ بابر

آئندہ الیکشن میں بھی ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں آئیں گے اورانشاء اللہ سرخ رو ہونگے، ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی خالق آباد

بدھ 23 اکتوبر 2019 18:11

خالق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) دو تین افراد کے جانے سے پارٹیوں پرکوئی فرق نہیں پڑے گا ہرکسی کو سیاسی راستہ اختیارکرنے کی آزادی حاصل ہے لیکن غلط اورمنفی پروپگنڈا کرنا ایسے افراد کی اپنی ساکھ کے لییل بہتر نہیں ان خیالات کااظہار ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی خالق آباد کیترجمان عنایت اللہ بابر،محمدعلی لانگو نے مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی بھی نظریاتی پارٹی ہے اور انہیں بلوچستان کے عوام کی بھاری مینڈیٹ ملا ہے ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے کہیں ایک جگہ کسی ایک پارٹی میں نہیں رہ سکتے ہیں انہیں جب بھی ذاتی مفاد نہیں ملتا وہ بلیک میلنگ کاراستہ اختیار کرتے ہیں جب ان کی بلیک میلنگ نہیں چلتی ہے تو وہ کسی دوسری پارٹی میں شامل ہوجاتی ہے جیسے دوسری سیاسی پارٹیوں کا دروازہ کھلا ہے اسی طرح بی ایپی کادروازہ بھی کھلا ہے کوئی بھی شخص آ سکتا اورجاسکتا بھی ہیاس سے قبل موصوف قاری اعظم جس مذہبی پارٹی سے استعفیٰ دیکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہوا تھا تو بلوچستان عوامی پارٹی کونظریاتی پارٹی کالقب دیا تھا لیکن جب اس کے ذاتی مفادات انہیں نہیں مل سکے تو یہ لقب بلوچستان عوامی پارٹی سے لیکر نئے پارٹی کودے دیا کل یہی لقب یہ شخص کسی اورپارٹی کو بھی دے سکتا ہے اس لیے ہمیں ایسے ذاتی مفادات کے حصول میں کوشاں افراد سے نظریاتی یا عوامی پارٹی ہونے کی سرٹیفیکٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے ہمیں عوام نے الیکشن کے ذریعے جو سرٹیفیکٹ دیا ہے وہی ہمیں کافی ہے سمندر سے چند قطرے پانی نکالنے سے سمندر کے حیثیت میں کوئی فرق نہیں آتا ہے اس کے علاوہ وزیرداخلہ کے آفس کے حوالے سے جو باتیں کیے گئے وہ بھی بے بنیاد الزامات ہے صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان کا دفتر ہرخاص وعام کے لیے کھلا ہے ہرسب کویکساں عزت واکرام دی جاتی ہے اس کی اعتراف ہرکوئی کرتا ہے مگر اپنے ذاتی مفادات کی حصول میں ناکام ہونے والوں یہ زیب نہیں دیتی ہے کہ وہ ایسے بے بنیاد الزامات لگائے ہم یہ دعوے سے کہنا چاہتے ہیں کہ اب بھی عوام کی اکثریت کے دلوں میں میرخالدخان لانگو اورمیرضیاء اللہ لانگو اوربلوچستان عوامی پارٹی ہی بستی ہے اس کے علاوہ یہ بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں بھی ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں آئیں گے اورانشاء اللہ سرخ رو ہونگے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان