عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن امان کی بحالی میں پولیس کا کردار نمایاں ہے، سید علی آصف شاہ

پولیس فورس میں جانوں کی قربانیاں اور طبی موت جدا ہونے والے جوانوں اور افسران کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے ،ایس ایس پی جعفر آباد

بدھ 23 اکتوبر 2019 18:37

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) ایس ایس پی جعفرآباد سید علی آصف شاہ نے کہا ہے کہ پولیس فورس میں جانوں کی قربانیاں اور طبی موت جدا ہونے والے جوانوں اور افسران کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن امان کی بحالی میں پولیس کا کردار نمایاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوران ٹریننگ انتقال کرنے والے پولیس انسپکٹر عبدالوحید کھوسہ کے گھر پہنچ کر انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کی جانب سے مرحوم انسپکٹر کے لواحقین کو پھولوں کا دستہ نقدی اور دیگر تحائف پیش کیے اور ان کو درپیش مسائل سننے کے بعد ان کو فوری حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ایس ایس پی نے کہا کہ جعفرآباد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ملزمان کتنے بھی بااثر ہوں پولیس کی گرفت سے بچ نہیں سکتے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائیگا سید علی آصف شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن امان کی مکمل طور پر بحالی ہے ضلع بھر کے تھانوں اور پولیس چوکیوں پر نفری بڑھانے کیساتھ ساتھ پولیس کو فعال بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے جعفرآباد کی پولیس جس طرح سے امن امان کی بحالی کے لیے کام کررہی ہے پولیس کے اقدامات سے مطمئن ہوں اور مزید اقدامات اٹھانا بھی ضروری ہے انہوں نے مرحوم پولیس انسپکٹر کے لواحقین کو یقین دہانی کرائی ہے وہ خود کو تنہاء نہ سمجھیں پولیس محکمہ انکے ساتھ ہے کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو مرحوم کے لواحقین کے لیے ایس ایس پی آفس کے دروازے کھلے ہیں لواحقین کو تنہاء نہیں چھوڑ سکتے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

ملتان و مضافات میں موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

ملتان و مضافات میں موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہو گا

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہو گا

بارشیں ہی بارشیں، مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہونے کی پیشن گوئی

بارشیں ہی بارشیں، مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہونے کی پیشن گوئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک ،18 اپر یل سے با رشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک ،18 اپر یل سے با رشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ ..

محکمہ موسمیات کی 17 تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشں گوئی

محکمہ موسمیات کی 17 تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشں گوئی

محکمہ موسمیات  کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

محکمہ موسمیات کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں

لاہور: موسلادھار بارش کی پیش گوئی

لاہور: موسلادھار بارش کی پیش گوئی