جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے قیام پر مسرت کا اظہار

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:04

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی میڈیا کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد یونس دانش نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے قیام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یونیورسٹی کے قیام سے نہ صرف جی وارڈ کے طلباء کو تعلیمی سہولت میسرآئیں گی بلکہ حیدرآباد شہر اور اس کے اطراف کے طلباء بھی زیور تعلیم سے فیضیاب ہوں گے اور حیدرآباد کے طلباء کی محرومیوں میں کمی آئے گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہری نوجوان باالخصوص پھلیلی پریٹ آباد، گئو شالہ، الیاس آباد، اسلام آباد، آفندی ٹاؤن، مسان روڈ ہیرآباد، لیاقت کالونی ،فردوس کالونی ،سرفراز کالونی ،مارکیٹ ،فقیر کا پڑ،گجراتی پاڑہ، بھٹی گوٹھ، نورانی بستی کے طلبہ جو جامشورو تک سفر نہیںکرسکتے تھے ان پر شہر کے اندر ہی اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھل گئے ہیں حیدرآباد کے نوجوان کو چاہئے کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کی اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں 8 نومبر تک جاری داخلوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مستقبل کو روشن بنائیں، انہوں نے کہا کہ گورننٹ کالج یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیمی سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ حیدرآباد کے شہری جدید تعلیمی سہولتوں سے آراستہ ہو سکیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں جمعیت علماء پاکستان (نورانی)یوسی 13کا ورکز اجلاس ہوا جس سے جے یو پی کے مرکزی میڈیا کوآرڈنیٹرڈاکٹر محمد یونس دانش ،صوبائی نائب صدر ناظم علی آرائیں،صوبائی چیف آرگنائزرپیر سید سعید احمد شاہ سنگھانوی،علامہ غلام سرور امینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ کی جدوجہد اسلام انقلاب کی راہ ہموار کرے گی پاکستان کے قیام کا حقیقی مقصد حاصل کرنے کیلئے اسلام کو پاکستان میں حقیقی طور پر نافذ کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والے آزادی مارچ کی آڑ میں ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں اگر انہیں کشمیریوں سے ذرہ برابر بھی محبت ہے تو اسلام آباد کی بجائے کشمیر کے باڈرکی طرف رخ کرلیں جہاں مقبوضہ کشمیر مین2-1/2ماہ سے مظلوم کشمیری ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں سینٹ الیکشن میں اپوزیشن کی ناکامی نے مشترکہ اپوزیشن کا بھانڈا پھوڑ دیا تھاکرپٹ لوگوں کو بچانے کیلئے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر