عوام اور میڈیا میں پولیس کا امیج مزید بہتر کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:05

ملتان ۔ 23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے عوام اور میڈیا میں پولیس کا امیج مزید بہتر کرنے اور مثبت اقدامات سے آگاہی دینے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔آر پی او وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے جس کی اہمیت سے کسی صورت انکار ممکن نہیں، پولیس اور میڈیا کے باہمی رابطہ کار بہتر بنا کر جرائم کے خاتمے اور اصلاحات کی جانب مثبت پیش قدمی کرسکتے ہیں۔

آر پی او وسیم احمد خان نے اس سلسلے میں ریجنل پولیس آفس کے شعبہ تعلقات عامہ کو خصوصی ٹاسک سونپتے ہوئے بھرپور آگاہی مہم چلانے کا ٹاسک دیا ہے تاکہ عوام میں روایتی پولیس کے تاثر کو ختم کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ریجنل پولیس کے ترجمان وسیم یوسف کی سربراہی میں ملتان ،وہاڑی،خانیوال اور لودھراں پولیس کے میڈیا کوآرڈینیٹرز کا مشترکہ اجلاس آر پی او آفس میں منعقد ہوا جس میں میڈیا مینجمنٹ اور عوامی آگاہی مہم کے سلسلے میں اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ترجمان ریجنل پولیس وسیم یوسف نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات اور آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق پولیس کے انصاف کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی عوام الناس اور میڈیا تک فوری رسائی کیلئے سوشل میڈیا سمیت جدید ٹیکنالوجی سے کام لیا جائے اور صحافی برادری سے تعلقات مزید بہتر بنائے جائیں۔ وسیم یوسف نے کہا کہ آر پی او وسیم احمد خان کی جانب سے کھلی کچہریوں اور کمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات سے عوام کو انصاف تک فوری رسائی ممکن ہوئی ہے۔

فرنٹ ڈیسک،خدمت سنٹر ،کرائم ہیلپ ،کمیونٹی سنٹرز سمیت تمام پولیس اصلاحات سے عوام کو بذریعہ میڈیا معلومات دی جائیں تاکہ ہر خاص و عام اپنے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ پلیٹ فارم پر براہ راست رجوع کر سکے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ آر پی او وسیم احمد خان کی ہدایت کے مطابق پولیس سوشل میڈیا ونگ کو بھرپور انداز میں فعال کرکے ماہانہ پولیس میگزین بھی جاری کیا جائے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..