سائیکلون ماہا کراچی سے 770 کلومیڑر دور جنوب اور جنوب مغرب میں موجودشدت اختیارکررہا ہے،محکمہ موسمیات

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران کراچی کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش کا امکان ہے ،ماہا سے پاکستانی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں، مگر سمندر میں طغیانی کے باعث ماہی گیرسمندرمیں جانے گریزکریں، سردار سرفراز

پیر 4 نومبر 2019 16:21

سائیکلون ماہا کراچی سے 770 کلومیڑر دور جنوب اور جنوب مغرب میں موجودشدت اختیارکررہا ہے،محکمہ موسمیات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2019ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سائیکلون ماہا کراچی سے 770 کلومیڑر دور جنوب اور جنوب مغرب میں موجود ہے ، یہ شدت اختیار کررہاہے ،جس کے باعث آئندہ 48گھنٹوں کے دوران کراچی کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش کا امکان ہے ،ماہا سے پاکستانی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں، مگر سمندر میں طغیانی کے باعث ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ماہا طوفان شہر سے 770 کلومیٹر دور ہے، طوفان کے گرد ہوائوں کی رفتار 120 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، طوفان کے باعث باعث اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کراچی کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ سمندری طوفان ماہا کا رخ عمان کی جانب ہے، آنے والے دنوں میں طوفان مزید شدت اختیار کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شدید ترین سمندری طوفان ماہا مشرق اور شمال مشرق کی جانب رخ کرنے کے بعد بھارتی گجرات کی جانب بڑھے گا اور 6 نومبر کی رات یا 7 نومبر کی علی الصبح شدید ترین سمندری طوفان کی صورت میں بھارتی گجرات کو پار کرے گا۔

پاکستانی ساحل کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں تاہم پاکستان کے ساحلی ،سرحدی علاقے میں تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ معتدل بارش بھی متوقع ہے ، ماہی گیر احتیاطا گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق کی جانب سے ہوائیں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 43فیصد ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان