فضائی آلودگی کے باعث سموگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے ‘محمد جاوید

محکمہ موسمیات ، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے غیر سنجیدہ ہیں ،عوام بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں‘امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب

جمعرات 7 نومبر 2019 15:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب وصدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا کہ لاہور میں پڑنے والی سموگ نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے سموگ کی روک تھام کے لیے جو اقدامات کیے گئے تھے وہ سارے کے سارے دھرے رہ گئے ہیں۔ حکمرنوں کی عد توجہی اور بے حسی کا یہ عالم ہے کہ لاہور جیسا خوبصورت او ر باغوں کا شہر فضائی آلودگی میں سب سے نمایاں ہوگیا ہے۔

اور عوام ناک، گلے ، آنکھوں اور سانس کی مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ محکمہ تحفظ ماحول کاانٹی سموگ آپریشن بھی بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور اور گوجرانوالہ میں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر سال سموگ سے ہزاروں افراد متاثر ہوتے ہیں مگرحکمرانوں کے بلند و بالادعووں کے بر عکس ان کی کارکردگی ہمیشہ مایوس کن رہی ہے۔

حکومت وقت کو سموگ کے مستقل خاتمے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ بد قسمتی سے ’’عالمی ایئر کوالٹی انڈکس‘‘ میں پاکستان کا نمبر تیسرا ہو چکاہے۔ محکمہ ماحولیات ، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے سموگ سے متعلق سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے۔ محض ڈنگ ٹپائو اقدامات کیے جارہے ہیں، جس انداز میں ڈینگی سے نمٹا گیا اسی انداز میں سموگ سے نمٹا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ہر محاذ پر قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ہر شعبہ تباہی کا منظر پیش کررہا ہے۔ لوگوںمیں حکمرانوں کے حوالے سے نفرت بڑھ رہی ہے۔ ملک کی آزادی خود مختاری، عزت، وقار اور سلامتی سب کچھ دائو پر لگ چکا ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ قوم تبدیلی کا نعرہ لگا کر دھوکہ دینے والوں کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ’’ پنجاب گرین ڈیلپمنٹ پروگرام‘‘ کا مقصد حکومتی سطح پر آلوگی کو کنٹرول کرنے کے لیے انتظامی امور میں معاونت فراہم کرنا اور سبزے کی افزائش کرنا ہے مگر چالیس ارب کی لاگت سے شروع ہونے والا پروگرام بھی لگتا ہے کہ آغاز کے چند دن بعد ہی ناکام ہو گیا ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..