ماحولیاتی آلودگی سموگ کا باعث بنتی ہے‘پروفیسرحکیم محمد احمد سلیمی

سموگ کے باعث سانس اور آنکھوں کے امراض جنم لیتے ہیں‘حکماء کا طبی مذاکرہ سے خطاب

جمعرات 7 نومبر 2019 15:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2019ء) ماحولیاتی آلودگی ’’دھواں‘‘ گرد اور دُھند کی آمیزش دُھند لا بادل سموگ کا باعث بنتے ہیں فیکٹریوں، گاڑیوں ، تندوروں ، تعمیراتی کام کے دوران پیدا ہونے والا گردوغبار اور دھواں (سموگ) کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس کے راہنمائوں پروفیسر حکیم احمد سلیمی، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، پروفیسر حکیم محمد افضل میو نے ’’سموگ اور احتیاطی تدابیر‘‘ کے حوالے سے منعقدہ طبی مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ (سموگ)کے باعث سانس کے امراض ، آنکھوں کی تکالیف پیدا ہو سکتی ہے اس لیے ضروری ہے جب بھی آپ گھر سے باہر نکلیں اپنے منہ اور ناک کو ڈھانپ کر رکھیں اور اس موقع پر ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

(جاری ہے)

اگر موٹر سائیکل کااستعمال کریں تو ہیلمٹ ضرور پہنیں اور چشمے کا استعمال کریں۔ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور کولا مشروبات سے پرہیز کریں اپنے گھروں، دوکانوں کے باہر مٹی والی جگہ پر پانی کا چھڑکائو کریں ۔

تعمیراتی جگہوں اور کوڑا کرکٹ والی متعفن جگہوں پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ دھول یا مٹی وغیرہ نہ اڑے انہوں نے کہا کہ دن میں دو سے تین بار عرق گلاب آنکھوں میں ڈالیں۔ دوران سموگ بچوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں گھروں کی صفائی کے دوران جھاڑو کی بجائے گیلا کپڑا استعمال کریں۔ اس موقع پر حکیم امجد وحید بھٹی ، حکیم طاہر نوید جنجوعہ، حکیم عمرفاروق گوندل، حکیم فیصل صدیقی، حکیم عیسیٰ نذیری، حکیم محمد اسماعیل ، حکیم حامد محمود ، حکیم محمد ابوبکر، حکیم فیصل طاہر صدیقی، حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر، حکیم عطاء الرحمن صدیقی، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد ، طبیبہ محمودہ سلطانہ اور طبیبہ فرح تبسم بھی موجود تھیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان