سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں، صوبائی وزیر ڈاکٹراخترملک

جمعہ 8 نومبر 2019 17:13

سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں، صوبائی وزیر ڈاکٹراخترملک
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) وزیرتوانائی پنجاب ڈاکٹراخترملک نے کہا ہے کہ صوبے میں سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ اس کے اثرات کو کم کیاجا سکے۔انہوں نے کہا کہ تمام ادارے حکومتی پابندیوں کے نفاذ کے لیے بھرپور کاروائی کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کوسزا دے کر دوسروں کے لیے مثال بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموگ کے حوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر عامرخٹک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصرشہزادڈوگر،ماحولیات،صحت، زراعت اور محکمہ پولیس کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیرتوانا ئی ڈاکٹراخترملک نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں اوردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ آلودگی کے تدارک کے لئے آلات نہ لگانے والے صنعتی اداروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سموگ کے اثرات سے محفو ظ رہنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 15 نومبر سے تمام بھٹے بند کردیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات ،ٹائر،پلاسٹک، پولی تھین بیگ اور لیدرجلانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے جس پر سختی عملدرآمد کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 335 بھٹوں کو بند کرنے کے لیے نوٹس جاری کردئے گئے ہیں۔124 صنعتی اداروں کو بھی نوٹس دے دئے گئے ہیں۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے کہا کہ سالڈویسٹ کوآگ لگانے والوں کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے اورکچرے کو آگ لگانے والے شہریوں کو نوٹس جاری کئے جارہے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی عمران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آلودگی اور دھواں پھیلانے والوں کے خلاف 52 ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔ملتان شہر میں آجکل ائر کوالٹی انڈکس 70 ہے۔ائر انڈیکس کی خطرناک حد 300 ہے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرمنورعباس نے بتایا کہ ضلع کے بنیادی مراکز صحت اور ہسپتالوں میں سموگ ڈیسک قائم کردئے گئے ہیں۔محکمہ صحت کی طرف سے سموگ بارے آگاہی مہم جاری ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان