بریگیڈیر اعجاز احمد شاہ کی کوششوں سے ضلع ننکانہ پاکستان کا مثالی ضلع بن رہا ہے ،پیر سرور شاہ کوآرڈینٹیر وفاقی وزیر داخلہ

بدھ 13 نومبر 2019 14:18

بریگیڈیر اعجاز احمد شاہ کی کوششوں سے ضلع ننکانہ پاکستان کا مثالی ضلع بن رہا ہے ،پیر سرور شاہ کوآرڈینٹیر وفاقی وزیر داخلہ
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2019ء) ہم ننکانہ صاحب کو پاکستان کے مثالی ضلع کا درجہ دلانے کے لیے بیشمار ترقیاتی منصوبوں کے لیے مصروف ہیں تاکہ ماضی میں نظرانداز ہونے والے اس ضلع کو تیزی سے ترقی کرنے والے اضلاع کی صف میں شامل کیا جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار ننکانہ صاحب کے متحرک نوجوان سیاسی راہنما اور وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ کے کوآرڈینٹر پیر سرور شاہ نے ایک بیان میں کہا۔

انھوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت سے کچھ فاصلے پر واقع ہونے کی وجہ سے اس ضلع کا بہت زیادہ انحصار لاہور پر تھا ۔ جسکی وجہ سے یہ اتنی تیزی سے ترقی کی منزلیں طے نہیں کرسکا جتنا اس ضلع کا حق تھا۔ پیر سرور شاہ نے کہا کہ بابا گورونانک کی جنم بھومی کے حوالے سے عالمی شہرت کے باوجود ننکانہ صاحب ذرائع آمدورفت تعلیم صحت اور روزگار کے حوالے سے پسماندگی کا شکار رہا ہے جولائی 2005 میں موجودہ وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیر اعجاز احمد شاہ نے اپنی ذاتی کوششوں سے ننکانہ صاحب کو ضلع کا درجہ دلاکر اس کی ترقی کی بنیاد رکھی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ کے کوآرڈینٹیر پیر سرور شاہ نے مزید کہا کہ صحت کی سہولیات کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کے قیام اور این اے 118 کے درجنوں دیہاتوں اور قصبوں تک پختہ سڑکوں کی تعمیر کے بعد اب ننکانہ صاحب میں بین الاقوامی معیار کی بابا گورونانک یونی ورسٹی کا سنگ بنیاد جناب عمران خان وزیراعظم پاکستان نے رکھ دی ہے یونی ورسٹی کے قیام کے بعد ہم تعلیمی پسماندگی کی وہ زنجیر توڑنے میں کامیاب ہوجائیں گے جس کی وجہ سے ہمارا ضلع باقی اضلاع سے بہت پیچھے تھا۔

پیر سرور شاہ نے مزید کہا کہ وزیرداخلہ صاحب کی پوری کوشش ہے کہ ضلع ننکانہ کو ورثے میں ملنے والے تمام مسائل کو مرحلہ وار لیکن ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ اہلیان ضلع ننکانہ کی مشکلات کم ہوجائے ۔ پیر سرور شاہ نے مزید کہا کہ بریگیڈیر اعجاز شاہ کی انتھک محنت اور مسلسل کوششوں سے ضلع کے دیرینہ مسائل حل ہونے کے ساتھ ساتھ تعمیروترقی کا روشن باب کا آغاز ہونے جارہا ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی