لاہور چیمبر کافی اسٹیٹ بینک کی جانب سے فی انوائس دس ہزار ڈالر ایڈوانس ادائیگی کی اجازت دینے کا خیر مقدم

سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکسپورٹ فنانسنگ سکیم اور لانگ ٹرم فنانسنگ سکیم کے لیے حد میں بھی اضافہ کرے‘عہدیداران

بدھ 13 نومبر 2019 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے امپورٹرز ، ایکسپورٹرز کو خام مال اور سپیئر پارٹس کی درآمد کے لیے فی انوائس دس ہزار ڈالر ایڈوانس ادائیگی کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

امجد علی جاوا کی سربراہی میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے اٹھائے جانے وا لے اس اہم قدم کے بہت اہم معاشی نتائج برآمد ہونگے، خام مال، سپیئر پارٹس کی درآمد میں آسانی ملنے سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو تقویت ملے گی ، برآمد کنندگان عالمی منڈی میں بہتر مقابلہ کرنے کے قابل ہونگے اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ جولائی 2018ء میں معاشی مشکلات کی وجہ سے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایڈوانس پیمنٹ کی سہولت واپس لے لی تھی جس سے مینوفیکچرنگ سیکٹر، امپورٹرز، ایکسپورٹرز سب کے لیے بہت مسائل پیدا ہوئے لیکن سٹیٹ بینک آف پاکستان کے حالیہ قدم کی بدولت صورتحال انتہائی تیزی سے مثبت موڑ لے گی۔ عرفان اقبال شیخ، علی حسام اصغر اور میاں زاہد جاوید احمد نے سٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا کہ وہ ایکسپورٹ فنانسنگ سکیم اور لانگ ٹرم فنانسنگ سکیم کے لیے حد میں بھی اضافہ کرے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..