فضائی آلودگی کی فہرست میں لاہور کا دوسرے نمبر بر قرار، تعلیمی ادارے بند رہیں گے

لاہور کا اوسطا ًائیر کوالٹی انڈیکس 300 ریکارڈ کیا گیا، گلبرگ کا علاقہ 434 اے کیو آئی کے ساتھ آلودگی میں سرفہرست رہا، خیبر پختونخوا ہ حکومت نے سموگ پر قابو پانے کا حل نکال لیا ، پشاور کے نواحی علاقے میں 16 ہزار کنال پر مشتمل جنگل آباد کرلیا گیا

جمعہ 15 نومبر 2019 17:35

فضائی آلودگی کی فہرست میں لاہور کا دوسرے نمبر بر قرار، تعلیمی ادارے بند رہیں گے
لاہور/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) صوبائی دارالحکومت لاہور گزشتہ روز بھی فضائی آلودگی کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا، سموگ کے باعث تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ ہفتہ کے روز بھی چھٹی کی وجہ سے تعلیمی سر گرمیاں معطل رہیں گی،خیبر پختونخوا ہ حکومت نے سموگ پر قابو پانے کا حل نکال لیا جس کے تحت پشاور کے نواحی علاقے میں 16 ہزار کنال پر مشتمل جنگل آباد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کا اوسطا ًائیر کوالٹی انڈیکس 300 ریکارڈ کیا گیا، گلبرگ کا علاقہ 434 اے کیو آئی کے ساتھ آلودگی میں سرفہرست رہا، ائیر پورٹ سے ملحقہ علاقوں کا اے کیو آئی 426، اپر مال کے علاقہ کا ائیر کوالٹی انڈیکس 314 ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب اسمبلی اور چیئرنگ کراس کا اے کیو آئی 411، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ 349 اور اقبال ٹائون 347 اور واہگہ کے سرحدی علاقوں میں ائیر کوالٹی انڈیکس 361 ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سموگ سے بچائو کے لیے شہر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے جمعہ کے روز بند رہے جبکہ آج ہفتہ کے روزبھی تعطیل ہو گی ۔خیبر پختونخوا ہ حکومت نے سموگ پر قابو پانے کا حل نکال لیا ہے، پشاور کے نواحی علاقے میں 16 ہزار کنال پر مشتمل جنگل آباد کرلیا گیا۔ماہرین کے مطابق دھند جیسی نظر آنے والی سموگ میں سلفر، لیڈ، میتھین سمیت بڑی مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ موجود ہوتی ہے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ پودوں کی غذا ہے، اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے پشاور سے 20 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود گڑھی چندن میں 16000 کنال پر پودے لگا دیئے گئے جس نے پشاور کو بڑی حد تک سموگ سے آزاد کرا لیا۔

ماہرین کے مطابق گڑھی چندن میں اتنی بڑی تعداد میں پودے لگانے سے پشاور کے موسم پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں جن میں سے ایک بارشوں کا گزشتہ 30 سالہ ریکارڈ کا ٹوٹنا شامل ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان