ٹریفک پولیس قصور کی سموگ سے آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مہم

بدھ 20 نومبر 2019 15:58

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) ٹریفک پولیس قصور کی سموگ سے آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مہم جاری ‘ڈی ایس پی ٹریفک قصور تاثیر احمد ڈار نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر شہریوں میں فیس ماسک اور پمفلٹس تقسیم کئے ۔اس موقع پر انکے ہمراہ ٹریفک ایجو کیشن آفیسر محمد اسلم اور دیگر اہلکاران بھی تھے ۔ ڈی ایس پی ٹریفک تاثیر احمد ڈار نے بتایا کہ شہری سموگ سے بچائو کے لیے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور ضروری سفر کے دوران ماسک اور عینک کا استعمال ضرور کریں‘ سردی کے موسم میں دھند اور دھواں کی آمیزش سے ماحول میں سموگ کی صورتحال انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتی ہے جس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی بہترین اقدام ہے ۔

شہری اپنے خاندانوں کے افراد کے علاوہ ارد گرد کے لوگوں کو بھی سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے طریقوں سے آگاہ کریں تا کہ سموگ کے نقصانات سے بچا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے دھویں کیساتھ ساتھ انڈسٹریزاور بھٹہ جات سے خارج ہونیوالا دھواں‘فصلوں کی باقیات اور کوڑے کولگائی جانیوالی آگ سے پیداہونیوالی آلودگی سموگ پیداہونے کی بڑی وجوہات میں شامل ہے جن کا تدارک بھی متعلقہ ادارے یقینی بنارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دھواں فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بن کر ہرفرد کی صحت پر نہایت مضراثرات مرتب کرتاہے جس کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس کی کاوشیں جاری ہیں اور اس خاطر اٹھائے گئے اقدامات کو مزیدموثر اورمانیٹرنگ کو نہایت مربوط بنایاجارہاہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

ملتان و مضافات میں موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

ملتان و مضافات میں موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہو گا

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہو گا

بارشیں ہی بارشیں، مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہونے کی پیشن گوئی

بارشیں ہی بارشیں، مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہونے کی پیشن گوئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک ،18 اپر یل سے با رشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک ،18 اپر یل سے با رشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ ..

محکمہ موسمیات کی 17 تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشں گوئی

محکمہ موسمیات کی 17 تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشں گوئی

محکمہ موسمیات  کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

محکمہ موسمیات کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں