ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2019ء) محکمہ موسمیات نی( کل)اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہنے اور پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیاہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔ ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں کالام ، استورمنفی 07، قلات ،گوپس، بگروٹ منفی 04، اسکردو، دیر اورکوئٹہ منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Your Thoughts and Comments