بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بارشوں کے باعث کئی گھر منہدم، 15 افراد ہلاک

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بارشوں کے باعث کئی گھر منہدم، 15 افراد ہلاک
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2019ء) بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں کے باعث گھر منہدم ہو گئے اور کئی علاقے زیرآب آگئے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق تامل ناڈو کی ریاست چنئی کے ضلع کوئمباتور کے گائوں ناڈور میں کئی گھروں کی دیواریں گر گئیں۔ چنئی میں حکام کے مطابق شدید بارشوں کے باعث مٹوپلیالم کے علاقہ میں 3 گھر مکمل طور پر منہدم ہو گئے اور کئی گھروں کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Your Thoughts and Comments