بالائی پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم خشک و سرد رہنے کا امکان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2019ء) محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب کے مختلف شہروں جہلم،سرگودھا،خوشاب،راولپنڈی،چکوال ،اٹک، سیا لکوٹ ، حافظ آباداور لاہور کے اضلاع میںموسم خشک اور سرد رہے گا ، تاہم صبح کے اوقات میں دھندکا امکان ہے ،جبکہ گلگت، ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں چند مقا ما ت پر گرج چمک کے سا تھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف با ری کا امکان ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد ،گلگت، ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میںموسم خشک اور سرد رہا جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم شدید سردرہا ،سوموار کی صبح صوبا ئی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 12 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 10 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب81 فیصد رہا۔

Your Thoughts and Comments