آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں شدید گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں شدید گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2019ء) آسٹریلیا کی دوسری بڑی ریاست کوئنز لینڈ میں موسم گرما کے آغاز پر ہی شدید گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے شمالی علاقوں میں چلنے والی تیزگرم ہواؤں کے باعث ہیٹ ویوکا انتباہ جاری کیا ہے۔ جنوب مشرق کے کچھ حصوں میں راتوں رات ہونے والی بارش کے باوجود موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے درجہ حرارت ایک بار پھر 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی ساحل ، ڈارلنگ ڈاؤن ، وائڈ بے برنیٹ ، کیپیکورنیا اور وسطی پہاڑی علاقے آگ کے شدید خطرے کی لپیٹ میںآ جائیں گے ۔آئپس وچ اور نواح میں جمعہ تک درجہ حرارت 40 ڈگری سے بھی بڑھ جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

موسمیاتی ماہر ڈیوڈ کروک کا کہنا ہے کہ یہ آگ کا بدترین موسم ہے اورجنوبی کوئنز لینڈ کے علاقے پہلے ہی اس خطرے کی زد میں ہیں۔

محکمہ موسمیات نے اس صورتحال کی وجہ اوسط درجہ حرارت میں اضافہ قرار دیا ہے۔ موسمیاتی بیورو نے ٹویٹ میں بتایا کہ اگرچہ اگلے کچھ دنوں میں ہواؤں کی شدت میں کمی بھی آ سکتی ہے تاہم جنوبی کوئنز لینڈ میں آگ کے خطرات بدستور منڈلاتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ جنوب مشرقی کوئنز لینڈ وہ مقام ہے جہاں دریائے برسبین پر سورج غروب ہونے کا دلکش نظارہ عوامی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے ۔

Your Thoughts and Comments