بیلجیئم میں سردی کے باعث غربت بڑھنے کا خدشہ

غربت میں اضافے کا سبب سردی سے بچاو کے لیے بجلی کا زیادہ استعمال ہے،وفاقی توانائی کی ریگولیٹری باڈی

جمعرات 5 دسمبر 2019 16:43

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) بیلجیئم کی وفاقی توانائی کے لیے ریگولیٹری باڈی سی آر ای جی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بیلجیئم میں چار لاکھ گھرانے صرف سردی کے باعث غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس غربت میں اضافے کا سبب سردی سے بچاو کے لیے بجلی کا زیادہ استعمال ہے، فیڈرل باڈی کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں بجلی کی قیمتوں میں 62 گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت لوگ اپنی آمدن کا 15 سے 20 فیصد صرف توانائی کے حصول پر خرچ کر رہے ہیں جبکہ سردیوں میں اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی طور پر ان لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جو اپنے گھروں کو گرم کرنے کے لیے بجلی کی مشینیں استعمال کرتے ہیں۔فیڈرل باڈی اس صورتحال کو توانائی کے باعث غربت کا بحران قرار دے رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت چار لاکھ چالیس ہزار گھرانے حکومت کی جانب سے بجلی کے بل کی مد میں اعانت کا فائدہ حاصل کر رہے ہیں جبکہ گیس کی مد میں اعانت حاصل کرنے والے گھرانوں کی تعداد 270000 ہے۔یہ اعانت حاصل کرنے والوں میں معذور، کم ا?مدنی والے لوگ، پنشنرز اور مختلف وجوہات کی بنا پر سوشل ہائوسنگ حاصل کرنے والے نوجوان شامل ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے