مودی حکومت پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی کے باعث پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوئی، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذہب اور ثقافت کی مضبوط تاریخ پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل خان کا ریڈیو پاکستان کے خبروں و حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال

اتوار 15 دسمبر 2019 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل خان نے کہا ہے کہ بھارت کی مودی حکومت پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی کے باعث پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذہب اور ثقافت کی مضبوط تاریخ پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں سخت پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور بھارتی مظالم کو عالمی برادری خصوصاً امت مسلمہ کے سامنے موثر انداز میں اجاگر کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندری مودی کی سربراہی میں فسطائی بھارتی حکومت پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی کے باعث پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں اور محاصرے کے باعث مقبوضہ کشمیر میں خوراک، ادویات اور دوسری بنیادی ضروریات کی قلت ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu