سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا، 16دسمبر 2014 ء پاکستانی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا سانحہ اے پی ایس کی پانچویں برسی کے موقع پر بیان

اتوار 15 دسمبر 2019 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ ان بچوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا، 16دسمبر 2014 ء کو پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی پانچویں برسی کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس میں 132 سے زیادہ بچوں اور اساتذہ کے قتل نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے معصوم ہیروز ہمارے لیے پیغام چھوڑ کر گئے ہیں کہ دہشت گردی سے پاک اور تعلیم یافتہ پاکستان کے لیے کھڑے ہوں۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ پانچ سال بعد بھی سانحہ اے پی ایس ناقابل برداشت درد کی موجودگی ظاہر کرتا ہے، ہمیں اٴْن خاندانوں پر فخر ہے جنہوں نے اس عظیم صدمے کو برداشت کیا، پوری قوم اٴْن غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

انھوں نے سانحہ اے پی ایس کے معصوم بچوں کے ضیاع کو بہت بڑا قومی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اے پی ایس کے معصوم ہیروز کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، سانحہ آرمی پبلک سکول آج بھی ہمارے دل میں روز اول کی طرح تازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ موقع تھا جب پوری قوم دہشتگردی کہ خلاف متحد ہو گئی اور ہماری مسلح افواج نے قوم کی مدد سے دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کا اعادہ کیا جس کے نتیجہ میں آج ملک سے کافی حد تک دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکا ہے۔

سپیکر نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں فرموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشتگردی کے ہمیشہ کے لیے خاتمے کے لیے تعلیم کو اپنی میراث بنانے کی ضرورت ہے۔سپیکر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچوں کے خون کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کا کوئی مذہب نہیں اور اس کے سدباب کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سب کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان