کشمیر جرنلسٹس فورم کے زیراہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کشمیری مشاعرہ کا انعقاد

اتوار 15 دسمبر 2019 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) کشمیر جرنلسٹس فورم کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، 133روزہ طویل ترین لاک ڈائون پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کشمیری مشاعرہ 2019ء کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاست کی تینوں اکائیوں سے تعلق رکھنے والے شعراء نے کشمیر کی صورتحال، بھارتی مظالم، کمیونیکیشن کی معطلی اور لائن آ ف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے نظام زندگی تہس نہس ہونے پر اپنے کلام سے سماں باندھ دیا جبکہ غزل اور نظم اور انقلابی طرز سخن نے دسمبر کی یخ بستہ رات میں ماحول کو گرما دیا، حاضرین کا جوش و خروش دیدنی تھا، مشاعرہ کی صدارت مظفر آباد سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر واحد اعجاز میر نے کی جبکہ مہمانان اعزاز میں راولا کوٹ سے تعلق رکھنے والے فاروق طاہر، باغ سے مشتاق بخاری شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ، پریس کلب کے سیکرٹری انور رضا، کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر زاہد عباسی، سیکرٹری عقیل انجم، مشاعرہ کے کوآرڈینیٹر عرفان سدوزئی، پریس کلب کے ممبر گورننگ باڈی راجہ بشیر عثمانی اور اقبال اعوان نے بھی خطاب کیا جبکہ نیلم سے آئے ہوئے نوجوان شاعر اسلم رضا خواجہ، آزاد کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ تدریس سے وابستہ شاعر محمد حق نواز مغل، حبیب الرحمن دراوی، مظفر آباد سے رانا اخلاق، محمد اسرار احمد، ظہور منہاس، گلگت بلتستان سے رشید ارشد، عمار اعظم، راولا کوٹ سے آئے ہوئے شاعر لیاقت شولان، باغ سے عاصم سلیم بٹ، سبطین کاظمی، باغ سے سید محمد علی، عاصم سلیم بٹ نے اپنا کلام پیش کیا۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے اویس الاسلام ، انجینئر مشتاق، مظفر آباد سے احسن علی بخاری، سماہنی سے راشد تاج، کشمیر جرنلسٹس فورم کے سینئر ممبر اللہ داد صدیقی نے اپناکلام پیش کیا اور بھرپور داد پائی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان