اٹک پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن‘ماہ نومبر کے دوران76اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفرور گرفتار

اتوار 15 دسمبر 2019 17:15

لاہور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیرنے صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے جرائم پیشہ وسماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس ٹیموں کی کارروائیوں کی رپورٹس طلب کرنے کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ اور پبلک سروس ڈلیوری کا عمل بہتر سے بہتر ہوسکے‘ اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے اپنی زیر نگرانی گذشتہ ماہ نومبرمیں پولیس کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع اٹک میں پولیس ٹیمیں امن و امان برقرار رکھنے، منشیات کے خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور پبلک سروس ڈلیوری کے پراجیکٹس کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں جبکہ اس سلسلے میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا یا جار ہا ہے‘ تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس نے ماہ نومبر میں کروڑوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا جس میں شراب اور بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ و منشیات شامل ہے‘اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں کیٹیگری اے کے 2 ، کیٹیگری بی کے 9اور 65 عدالتی مفروران کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ کے کل 27 مقدمات درج کیے جس میں 17پسٹلز، 5 رائفلز،01 بندوق،4 کلاشنکوفیں اور 111 روند برآمد کئے‘منشیات فروشوں کیخلاف کل 40 مقدمات درج کر کے 35185گرام چرس، 9688 گرام افیون، 1200 گرام ہیروئن اور 32 بوتل شراب برآمد کی‘بغیر نمبر پلیٹ وہیکلز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 32موٹر سائیکلز اور 07 کاروں کو بند کیا گیا‘اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی اور اٹک پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu