ملک کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے پنجاب یونیورسٹی میں تین نئے سنٹرز کا قیام

اتوار 15 دسمبر 2019 17:15

لاہور۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے پاکستان کی معاشی اور معاشرے کے مختلف اہم شعبوں کی ترقی کیلئے تین نئے تدریسی، تربیتی و تحقیقی مراکز قائم کر دئیے ہیں‘ اس سلسلے میں پروفیسر نیاز احمد کی زیر صدارت اکیڈیمک کونسل کا اعلیٰ سطح اجلاس الرازی ہال میں منعقد ہوا ‘ اجلاس میں مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان اور پروفیسرز نے شرکت کی‘ اجلاس میں شعبہ پولیٹیکل سائنس میں سنٹر فار سولٹی اینڈ انٹیگریٹی ، شعبہ سوشل ورک میں سنٹر فار سوشل ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل انٹریپنور شپ اور انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز میں سنٹر فار ریسرچ آن ایس جی ڈیز کے قیام کی منطوری دی گئی‘ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ یونیورسٹیوں کا بنیادی کردار یہ ہے کہ وہ نئے علم کی تخلیق کریں ‘ ملک اور معاشرے کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کریں‘ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں یونیورسٹیاں یہ کردار بخوبی ادا کر رہی ہیں اور پاکستان کی یونیورسٹیوں کو بھی چاہئیے کہ ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں‘ انہوں نے کہا کہ سنٹر فار سولٹی اینڈ انٹیگریٹی کے قیام کا مقصد بہترین اخلاقی اقدار کے حامل ایسے ایماندار اور ذمہ دار شہری پیدا کرنا ہے جو قوم اور اداروں کو عظیم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ‘ انہوں نے کہا کہ سنٹر کے قیام سے زندگی کے مختلف شعبوں اور کام کی جگہوں پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مدد ملے گی‘ انہوں نے کہا کہ سنٹر فار سوشل ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل انٹریپنور شپ معاشرے میں معیار زندگی کو بہتر بنانے ‘ غریب اور پسے ہوئے طبقے کے مسائل حل کرنے میں مدد فراہم کرے گا‘ انہوں نے کہا کہ سنٹر سے نچلی سطح پر روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا‘ انہوں نے کہا کہ سنٹر فار ریسرچ آن ایس جی ڈیز سے ان مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے تحقیق کی جائے گی‘انہوں نے کہا کہ اس سنٹرسے مختلف تحقیقی شعبہ جات میں ہونے والی تحقیق کا ایک نقشہ بنایا جائے گا جو پاکستان میں تعلیم، صحت، ماحولیاتی تبدیلیوں، خوراک،زراعت ایسے شعبوں میں ایس جی ڈیز کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے مددگار ہو گا اور نئے حل بھی پیش کرے گا‘ اس موقع پر وائس چانسلر نے اساتذہ اور طلباء کے ایسے تمام آئیڈیاز اور تحقیقی منصوبوں کی فنڈنگ کا اعلان کیا جو معاشرے کے مسائل حل کرنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں کردار ادا کریں‘اکیڈیمک کونسل کے ارکان نے معاشی و سماجی ترقی میں کردار اداکرنے اور تحقیقاتی منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

ملتان و مضافات میں موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

ملتان و مضافات میں موسم ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہو گا

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات بلوچستان میں داخل ہو گا

بارشیں ہی بارشیں، مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہونے کی پیشن گوئی

بارشیں ہی بارشیں، مئی اور جون میں گرمی کی شدت معمول سے کم ہونے کی پیشن گوئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک ،18 اپر یل سے با رشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک ،18 اپر یل سے با رشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ ..

محکمہ موسمیات کی 17 تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشں گوئی

محکمہ موسمیات کی 17 تا 21 اپریل کے دوران وقفہ وقفہ سے آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشں گوئی

محکمہ موسمیات  کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

محکمہ موسمیات کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں

لاہور: موسلادھار بارش کی پیش گوئی

لاہور: موسلادھار بارش کی پیش گوئی