گ* اے پی ایس کے شہداء نے ملک اور پشتونخوا وطن کیلئے بڑی قربانیاں دیں،زمرک اچکزئی

اتوار 15 دسمبر 2019 18:50

ں*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وصوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے اے پی ایس کے شہداء کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس کے شہداء نے ملک اور پشتونخوا وطن کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیںاور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی عوامی نیشنل پارٹی نے دہشتگردی کے خلاف بہت سی قربانی دی ہیں آج ہماری قربانیوں کی بدولت ملک اور خاص کر خیبر پختونخوا میں امن آیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس دن اے پی ایس کاواقعہ ہوا اور معصوم بچے دہشتگردی کا نشانہ بنے ہمیں آج بھی دکھ ہے کہ ظالموں نے ہمارے معصوم اور نہتے بچوں کو بھی نہیں بخشا جس کی وجہ سے انہوں نے اے پی ایس پر حملہ کر کے سینکڑوں بچوں کودہشتگردی کا نشانہ بنا یا اور ہم ان بچوں کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے تمام تر حالات کے باوجود حالات کامقابلہ کیا اور جو بچے زخمی ہوئے انہوں نے آج بھی تعلیم کاسلسلہ نہیں چھوڑا اور ا ٓج بھی وہ تعلیم کے اصل کیلئے جدوجہد کررہے ہیں پشتونخوا وطن نے دہشتگردی کے خلاف بہت بڑی قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک نے دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن کاکردارادا کیا پشتونوں کی حقوق ترقی وخوشحالی کیلئے عوامی نیشنل پارٹی نے بھی بہت قربانیاں دی آج ہماری ان قربانیوں کی بدولت امن وسکون آیا ہے اور پارٹی قیادت جلد امن مارچ کا آغاز کرینگے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی لازوال قربانیاں ہیں اور ان قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے ملک کی ترقی اور دہشتگردی کی خاتمے کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..