م*شہید اسامہ احمد وڑائج اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کے جذبوں سے سرشار تھے،کمشنر پشاور

اتوار 15 دسمبر 2019 18:50

،پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2019ء) کمشنر پشاور شہاب علی شاہ نے اتوار کے روز سابق ڈپٹی کمشنرچترال شہید اسامہ احمد وڑائچ کے نام سے منسوب چارسدہ رنگ روڈ پل کی افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہید اسامہ احمد وڑائج اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں انسانیت کے خدمت کے جذبوں سے سرشار تھے ، شہید اسامہ نے جہاں بھی ڈیوٹی کی پوری ایمانداری اور دیانت سے اپنے فرائض انجام دیتے رہے ۔

کمشنر پشاو رنے کہا کہ تمام سرکاری اہلکاروں سے ان کی تاکید تھی کہ عوام کی خدمت کو یقینی بنائیں اور جو اہلکار اپنے فرائض میں غفلت کا مرتک ہو ااس کی سرکاری کرسی پر بیٹھنا بلاجواز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان پر فطری تربیت کا اثر تھا وہ ہمیشہ عوام میں مل جل کر رہے اور ہمیشہ ان کی مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ زندگی ختم ہونے والی چیز ہے لیکن اسامہ شہید نے اپنی مختصرملازمت میں جو کچھ کرکے دکھایا اس پر پوری قوم کا سرفخرسے بلند ہے وہ انہی خدمات کی بناء پر اپنے والدین اور دوستو ں میں مقبول رہا ۔

کمشنر پشاور نے کہا کہ انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران ریاست کی رٹ بحال کی اور عوام کو آسانیاں اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک مشنری جذبے کے تحت اپنی توانائی صرف کی ، ان کی خدمات قابل تقلید ہیں ۔کمشنر پشاو رنے کہا کہ ان کا دوسروں کے لئے بھی یہ تاکید تھی کہ لوگوں کو آسانیاں پیداکریں گے تو لوگوں کا آپ سے دلی لگائو پیدا ہو گا ۔آخر میںکمشنر پشاور نے شہید اسامہ احمد وڑائچ کی درجات بلندی کے لئے بھی دعا کی ۔ اس موقع پرایڈیشنل چیف سیکرٹری، اے سی پشاور عنایت عطاء ، ڈی سی چترال ، سابقہ کمشنر چترال عثمان گل ، سی سی پی او محمد علی گنڈا پوارکے علاوہ ان کے والد پروفیسر ڈاکٹر فیض احمد وڑائچ نے بھی شہید اسامہ احمد وڑائچ کی خدما ت پر روشنی ڈالی

Browse Latest Weather News in Urdu