ٌ انسداد پولیو مہم، اہداف کے حصول کیلئے ضلعی انتظامیہ علماء کا تعاون حاصل کرنے میں کامیاب

اتوار 15 دسمبر 2019 18:50

?پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2019ء) ڈویژنل کمشنر بنوں عادل صدیق کے زیر نگرانی ضلع لکی مروت کے سب سے بڑے دینی مدرسے جامعہ حلیمیہ درہ پیزو میں پولیو سے بچائو کے سلسلے میں ایک بڑا سیمینار منعقد ہوا جس میں علماء کرام، مفتیان اور کثیرتعداد میں مدرسے کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔کمشنر بنوں عادل صدیق مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر شرکاء میں ایم این اے مولانا محمد انور، ڈپٹی کمشنرجہانگیر اعظم وزیر، مہتمم مدرسہ مفتی عبدالغنی، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا عبدالوہاب، محکمہ صحت اور پارٹنر اداروں کے افسران شامل تھے۔

اس موقع پر علماء کرام نے پولیو سے بچائو کے ویکسین کو بچوں کے لئے محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے میںکوئی قباحت نہیں اور والدین کو اس سلسلے میں پولیو ٹیموں سے تعاون کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایم این اے مولانا محمد انور نے شرعی نکتہ نگاہ سے بیماریوں اور ان کے علاج کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے وہ صحت مند ہوں گے تو دین کی بہتر خدمت کرسکیں گے۔

کمشنر بنوں نے کہا کہ علماء کرام کو معاشرے میں عزت و تکریم ملتی ہے، لوگ ان کی بات توجہ سے سنتے اور اس پر عمل کرتے ہیں۔ اس سیمینار کا مقصد پولیو بیماری سے متعلق ان کی معلومات میں اضافہ اور ان ہی کے تعاون سے اس موذی مرض کا خاتمہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو سے بچے ہمیشہ کے لئے معذور ہوکر والدین اور معاشرے پر بوجھ بن جاتے ہیں اس لئے علماء کرام والدین کو اس بیماری کی مضر اثرات اور حفاظتی قطروں کی اہمیت سے آگاہ کریں اور آنے والی نسل کو دائمی اپاہج پن اور معذوری سے بچانے میں مدد کریں۔

سیمینار سے خطاب کے دوران ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر نے کہا کہ علماء کے بھرپور تعاون کی بدولت 16دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مکاؤ مہم کے دوران ریفیوزل کیسز سامنے نہیں آئیں گے اور ایسے کیسز کی کوریج بھی آسان ہوگی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کہ علماء کرام اور طلبہ کے ذریعے پولیو سے بچوں کو محفوظ رکھنے کا پیغام گھر گھر پہنچے گا اور اس کے مثبت اثرات انسداد پولیو مہم پر ضرور پڑیں گے۔دیگر مقررین میں ڈی ایچ او ڈاکٹر رحیم خٹک اور مفتی عبدالغنی شامل تھی

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..