انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں فنی خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار رہی۔پی ٹی سی ایل

اتوار 15 دسمبر 2019 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) انٹرنیشنل سب میرین کیبل( اے اے ای 1 )میں فنی خرابی کی وجہ سے اتوار کو پاکستان میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار رہی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیلیکمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے مطابق کیبل میںفنی خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی اور صارفین کو اس سروس میں مشکلات کا سامنا ہے۔انٹرنیشنل سب میرین کنسورشیم کے ساتھ مل کر ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسسز کو مکمل طور پر بحال کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔پی ٹی سی ایل نے صارفین کو پیش آنیوالی مشکلات پر معذرت کی ہے اورسروسز کو مکمل طور پر بحال ہونے کے ساتھ ہی صارفین کو مطلع کریں گے۔

Browse Latest Weather News in Urdu