وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں (کل) موسم سرد، خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

پیر 13 جنوری 2020 20:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں (کل) منگل کو موسم سرد، خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے، پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اوربرف باری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ چترال، دیر سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں شدید سرد رہے گا۔

(جاری ہے)

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سکھر، لاڑکانہ، پڈعیدن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گوجرانوالہ، لاہور، سرگودہا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈی جی خان میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ، ژوب، قلات، زیارت، قلعہ سیف اللہ، چمن اور مستونگ میں موسم شدید سرد رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر کے تمام اضلاع میں اکثر مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران مالم جبہ، کالام، پاراچنار بگروٹ، سکردو، ہنزہ، استور، پٹن، چلاس، دروش، گلگت، گوپس، بونجی، میرکھنی اور مری میں برف باری بھی ریکارڈ ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کالام 85 ملی میٹر، مالم جبہ 58، دیر (بالائی 51 ، زیریں 30)، سیدو شریف 30، پٹن 28، پاراچنار، چترال26، کاکول 25، چراٹ 23 ، بالاکوٹ 21 ، تخت بائی 19 ، پشاور (سٹی 17 ،ایئرپورٹ 16)، ڈی آئی خان 13، میرکھنی 12 ، بنوں 09، دروش04، راولاکوٹ 79، مظفرآباد (ایئرپورٹ78، سٹی 60)، گڑھی دوپٹہ 55، کوٹلی 51، راولپنڈی (چکلالہ 63، شمس آباد 20)، اسلام آباد( سیدپور 57، ایئر پورٹ49، زیرو پوائنٹ 48، بوکرا 42 ، گولڑہ 20)، سیالکوٹ( ایئر پورٹ51، سٹی26)، نارووال 39، منگلا 38 ، گجرات 35 ، حافظ آباد، اٹک34، جہلم 32 ، قصور 26، رحیم یار خان 24 ، لاہور (ائیرپورٹ 23،سٹی 22 ) ، مری23، گوجرانوالہ ، جھنگ 22 ، لیہ، خانیوال، ملتان 20 ، ٹی ٹی سنگھ 17، اوکاڑہ، ساہیوال، بھکر 16، بہاولپور (شہر 15، ائیرپورٹ14)، فیصل آباد، بہاولنگر، منڈی بہائوالدین15 ، چکوال14، خانپور11، جوہرآباد، ڈی جی خان 10، کوٹ ادو 09، نور پور تھل 08، سرگودہا 03، اورماڑا 38 ، بارکھان 17، پنجگور 10، لسبیلا 07، سبی 06، تربت، خضدار04، روہڑی 18، سکھر 13 ، موہنجوداڑو 09 ، لاڑکانہ 08، دادو 07، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، پڈعیدن 06، سکرنڈ 05، مٹھی 02 ، ٹنڈوجام، چھور، میرپورخاص ایک، سکردو 16، بگروٹ 07، گوپس06، بونجی 04، گلگت 02 اور چلاس میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔

کالام 45، مالم جبہ 19، استور 15، سکردو ، چترال11، پاراچنار 06 ، بگروٹ، دروش 04،، پٹن، چلاس، مری 03، گوپس، میرکھنی02 اور بونجی میں ایک انچ برف باری ہوئی۔ پیر کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت بگروٹ منفی 10، گوپس، پارا چنار منفی 08، استور، ہنزہ منفی 06، کالام اور چلاس میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان