ملک کے کئی علاقوں میں شدید بارش، برف باری حادثات و واقعات میں 14 افراد ہلاک

شدید برفتاری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ،گھروں کی چھتیں گرنے، گیس خارج ہونے کے باعث دم گھٹنے اور ٹریفک حادثات میں ہلاکتیں ہوئیں ، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ رابطہ سڑکیں بند ہونے سے مسافر گاڑیاں پھنس گئیں اور ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا،موسم کے باعث مواصلاتی نظام متاثر ہوا اور انٹرنیٹ بند ہوگیا گ*بارش کی وجہ سے کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئیں اور درجنوں پروازیں منسوخ ہوگئیں

پیر 13 جنوری 2020 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2020ء) ملک کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور برف باری کے نتیجے میں مختلف حادثات و واقعات میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔اسلام آباداور پنجاب کے متعدد شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جبکہ خیبر پختون خوا، قبائلی علاقہ جات، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں شدید برف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

گھروں کی چھتیں گرنے، گیس خارج ہونے کے باعث دم گھٹنے اور ٹریفک حادثات میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں شدید اضافہ ہوگیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ رابطہ سڑکیں بند ہونے سے مسافر گاڑیاں پھنس گئیں اور ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا۔

(جاری ہے)

موسم کے باعث مواصلاتی نظام متاثر ہوا اور انٹرنیٹ بند ہوگیا جبکہ بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

ٹھنڈی ہواؤں سے سردی میں اضافہ ہوگیا اور متاثرہ علاقوں میں بخار سمیت مختلف بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں اور ادویات کی عدم دستیابی سے مریضوں کوپریشانی ہے، جبکہ ایندھن اوراشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔بارش کی وجہ سے کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئیں اور درجنوں پروازیں منسوخ ہوگئیں۔سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک حادثات پیش آئے جبکہ سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا۔

راجن پور میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔پتوکی میں بارش کے بعد پھسلن کی وجہ سے مسافر گاڑی ایک ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگئی جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ میں گھر میں گیس خارج ہونے کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڑوب میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ وادی نیلم لوات میں برفانی تودہ گرنے سے چار طالبات دب گئیں جن میں سے ایک جاں بحق ہوگئی اور 3 کو بچالیا گیا۔ حسن ابدال کے قریب موٹر وے پرحادثہ میں 35 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری  نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات