صوبے بھرمیں حالیہ بارشوں اور برف باری سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی، 9گھروں کو جزوی نقصان

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) صوبے بھر میں حالیہ بارشوں اور برف باری سے اب تک 9گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق شمالی وزیرستان سمیت شانگلہ ، ہنگو اور دیر اپر میں دو دو گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ‘بارشوں کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ تین زخمی ہو ئے‘ چترال اور دیگر اضلاع میں شد ید برف باری سے بند سڑکیں کھو لنے کے لیے اقدامات جاری ہیں‘ باجوڑ کے بارش متاثر ین میں ضروری امدادی سامان تقسیم کر دیا گیا ‘پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے‘پی ڈی ایم اے صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قر یبی رابطے میں ہے۔

Your Thoughts and Comments