)سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا 12اپریل سے ہزارہ صوبہ کی تحریک چلانے اور اسلام آباد میں شہداء ہزارہ کانفرنس کا اعلان

اتوار 19 جنوری 2020 23:20

(!کراچی(آن لائن) مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے 12 اپریل سے ہزارہ صوبہ کی تحریک چلانے اور اسلام آباد میں شہداء ہزارہ کانفرنس کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ہزارہ صوبہ کے حق میں ملک بھر میں تحریک چلائیں گے۔نئے صوبے بنانے کیلیے یہ بہترین موقع ہے۔سیاسی قیادت متفق ہے۔حکومت فیصلہ کرے اور ہزارہ سمیت نئے صوبے بنائے جائیں۔ صوبہ ہزارہ کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جدوجہد کریں گے۔

رابطہ عوام مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ یہ اعلان چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک اور سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف، سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی، سینیٹر طلحہ محمود،سجاد اعوان ، سجاد قمر اور ہزارہ کی قیادت نے لیبر اسکوائر فٹ بال گراونڈ کراچی میں صوبہ ہزارہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سجاد اعوان،جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء عبدالرزاق عباسی ،سابق وفاقی وزیر سید قاسم شاہ، ایم پی اے نواب زادہ فرید صلاح الدین، سابق ایم پی اے میاں ضیاء الرحمن، مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر،سید گل بادشاہ کوہستانی، سید ریاض علی شاہ، سردار لیاقت کسانہ ، قاری محبوب الرحمن، سردار ابرار احمد،صادق رشیدی، کو آرڈی نیٹر کراچی سردار نذیر احمد، ماسٹر منیر احمد ، منصف جان ایڈوکیٹ ،حاجی صالحین،ٹراسپورٹ یونین کے صدر سید ارشاد بخاری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

سابق وفاقی وزیر اور چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکمران جماعت نے الیکشن سے قبل صوبے بنانے کا وعدہ کیا تھا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت دونوں کی طرف سے ہزارہ صوبہ کا بل جمع ہو چکا ہے۔اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس ہے۔اپوزیشن اس معاملے پر حکومت کو حمایت کی یقین دہانی کرا چکی ہے۔اب کیوں تاخیر سے کام لیا جا رہا ہے۔

حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔ہزارہ کے لوگ پر امن اور محب وطن ہیں۔آئین اور قانون عوام کی سہولت کے لیے ہوتا ہے۔عوام مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں۔آٹے کا بھاو کہاں چلا گیا ہے۔کوہستان سے پشاور اور رحیم یار خان سے لاہور پہنچنے تک ایک دن لگتا ہے۔غریب عوام کے وسائل پر ایک مخصوص طبقہ عیاشی کررہا ہے۔عوام کو آسانیان فراہم کی جائیں۔انھوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کے مسئلے پر قومی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے کمیٹی قائم کر رہے ہیں۔

مرتضی جاوید عباسی اور سینیٹر طلحہ محمود اور ہزارہ پارلمینٹرین قومی قائدین کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ہزارہ صوبہ کی تحریک ایک مقدس جدوجہد ہے۔جس کے لیے سات شہیدوں نے خون دیا ہے۔بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبے کی ڈیمانڈ بھی ہزارہ صوبے کی تحریک کی مرہون منت ہے۔نئے صوبے بنائے جائیں اور سب سے پہلے ہزارہ صوبہ بنایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ 12 اپریل کو یوم شہداء ہزارہ کے موقع پر شہداء صوبہ ہزارہ کانفرنس اسلام آباد میں کریں گے اور اس سے قبل پورے ہزارہ میں رابطہ عوام چلائیں گے۔کوہستان سے جھاری کس تک قایدین ہزارہ دورہ کریں گے۔اس موقع پر سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ وہ ہزارہ صوبہ کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر چکے ہیں اور حکومتی رکن قومی اسمبلی نے بھی جمع کرا دیا ہے۔

اب یہ معاملہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس ہے۔اس وقت تمام سیاسی قیادت اس مسئلہ پر متفق ہے۔حکومت نے اتفاق رائے پیدا کرنے کی بات پر چھ ماہ لگا دیے۔حکومت صوبے بنانے کا خود کہ چکی ہے۔اپوزیشن نے فلور آف دی ہاوس میں حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔اب کس کو منایا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس مسئلے پر تاخیر سے معاملات خراب ہوں گے۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما محمد سینٹر طلحہ محمود نے کہا کہ نئے ضلعے بن سکتے ہیں۔

نئی تحصیلیں بن سکتی ہیں تو صوبے کیوں نہیں بن سکتے۔3 کروڑ آبادی تھی تو چار صوبے تھے آج 20 کروڑ آبادی ہے تو تب بھی چار صوبے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ صوبے کا بل سینٹ میں پہلے لے آئیں۔ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر سجاد اعوان ، نواب زادہ فرید صلاح الدین، سابق ایم پی اے اور سجادہ نشین گھنیلا شیر یف میاں ضیائ الرحمن،سابق وفاقی وزیر سید قاسم شاہ ، مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر حافظ سجاد قمر نے نے کہا کہ ہزارہ صوبہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔

ایک کروڑ ہزارہ وال کے حقوق غصب کیے جا رہے ہیں۔کلاس فور تک اٹک پار سے آتے ہیں۔ ہزارہ صوبہ کا مطالبہ لسانی اور تعصب کی بنیاد پر نہیں بلکہ انتظامی بنیاد پر ہے۔اور اس مطالبے پر ہزارہ کے عوام اور قیادت سو فیصد متفق ہے۔بابا حیدر زمان کے بھائی اور تحریک ہزارہ کے صدر سردار گوہر زمان نے کہا کہ ہم نے خون دیا ہے اور ہم اپنے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔

بابا حیدر زمان نے پوری زندگی عوام کے لیے جدوجہد کی۔ہم اس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔جماعت اسلامی پاکستان کی شوری کے رکن اور رہنما عبدالرزاق عباسی نے کہا کہ ہم نو سال سے احتجاج پر ہیں۔تحریکوں کی کوئی مدت نہیں ہوتی۔ہمارا مطالبہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرانے کے لیے ہے۔بدقسمتی سے حکمران طبقہ ہمیشہ وہ ہوتا ہے جس کو عوامی مسائل کا ادراک نہیں ہوتا۔اور وہ فائیو سٹار کلاس میں بیٹھ کر غریبوں کی بات کرے ہیں جو مضحکہ خیز ہے۔صوبہ ہزارہ کنونشن میں کراچی میں موجود ہزارے وال فلاحی ، سماجی تنظیموں نے بھی بھرپور شرکت کی۔#

Browse Latest Weather News in Urdu

محکمہ موسمیات  کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

محکمہ موسمیات کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں

لاہور: موسلادھار بارش کی پیش گوئی

لاہور: موسلادھار بارش کی پیش گوئی

ملک کے میدانی علاقوں میں  موسم خشک ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ..

ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ..

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود رہنے ، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود رہنے ، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورلاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورلاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ..

راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش ، ہائی الرٹ جاری

راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش ، ہائی الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید  بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے (کل )سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے (کل )سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

مانسہرہ و گرد ونواح میں بارش   کا سلسلہ جاری، ریسکیو 1122کے  تمام سٹیشنز ہائی الرٹ

مانسہرہ و گرد ونواح میں بارش کا سلسلہ جاری، ریسکیو 1122کے تمام سٹیشنز ہائی الرٹ

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ گئی

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ گئی