سرگودہا ڈویژن کے گوداموں میں 2 لاکھ 44 ہزار میٹرک ٹن گندم موجود ہے‘کمشنر سرگودہا

بدھ 29 جنوری 2020 12:10

سرگودہا ڈویژن کے گوداموں میں 2 لاکھ 44 ہزار میٹرک ٹن گندم موجود ہے‘کمشنر سرگودہا
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2020ء) سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع میں گندم اور آٹا کی کوئی قلت نہیں اور سرگودہا ڈویژن کے گوداموں میں 2 لاکھ 44 ہزار میٹرک ٹن گندم موجود ہے۔کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود کی زیر صدارت چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے اجلاس میں آٹے کی فراہمی کے حوالہ سے جائزہ لیاگیا ۔ڈپٹی کمشنروں نے تمام اضلاع میں آٹے او رگندم کی وافر فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر کو بتایا گیا کہ سرگودہا میں آٹے کی دستیابی کو 900 ‘ خوشاب میں24 ‘ میانوالی میں 92 اور بھکر میں 26 ترسیلی وسیل پوائنٹ قائم ہیں۔ جن پر ضلع سرگودہا میں روزانہ 504 ٹن ‘ضلع خوشاب میں 70 ‘ ضلع میانوالی میں 212 اور ضلع بھکر میں 80 میٹرک ٹن گندم فراہم کی جارہی ہے ۔ چاروں اضلاع میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 783سے 805 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔سرگودہاڈویڑن کے محکمہ خوراک کے مختلف گوداموں میں دو لاکھ 44 ہزار 146 میٹرک ٹن گندم موجود ہے ۔کمشنر نے چاروں اضلاع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی سرگرمیوں کو تیز کرنے ‘ اشیائے خوردونوش کی طلب ورسد پر نظر رکھنے اور قیمتوں کو مقررہ نرخوں کے مطابق بنانے کی ہدایت کی ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..