محکمہ بہبود آبادی کے شعور کی آ گاہی سے شرح اموات میں کمی آئی ہے‘ڈسٹرکٹ آفیسر

بدھ 29 جنوری 2020 12:11

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ آفیسر ملک آفتاب نے بتایاکہ محکمہ بہبود آبادی کے شعور کی آ گاہی سے شرح اموات میں کمی آئی ہے اور ماں بچے کی صحت کا تناسب بھی بہتر ہو رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 644 افرادی قوت سے بہبود آبادی کے پیغام اور اقدامات کو چھ لاکھ سے زائد شادی شدہ 15سے 49 افراد تک پہنچایا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ صرف گذشتہ تین ماہ کے دوران ایک لاکھ سے زائد فراد کو محکمہ کی طبی سہولیات سے منسلک کیاگیا ۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹیوں او رتعلیمی اداروں میں 944 شرکاء کو لیکچر دیئے گئے جبکہ چار ماہ کے دوران ڈینگی آگاہی مہم میں بھر پور شرکت کی گئی ۔عوام میں آگاہی کیلئے پتلی تماشے ‘ تفریحی پروگرام ‘ فٹ بال میچ بھی منعقد کر وائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے تفریحی کے ذریعے مزید سیمینار وورکشاپ منعقد کروانے کی ضرورت پر زورد یا۔

Browse Latest Weather News in Urdu