کوئٹہ میں بارش سے موسم خوشگوار ،سیر گاہوں کی رونقیں بڑھ گئیں

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2020ء)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں کل رات سے شروع ہونے والے بارش کا سلسلہ جاری ہے ،موسم خوشگوار ،شہریوں کا ہنہ اوڑک اور جھیل کا رخ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کل رات سے شروع ہونے والی بارش منگل کے روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ،شہریوں نے لطف اندوز ہونے کے لیے ہوٹلوں اور تفریح مقامات کار خ کیا،اس موقع پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فروری کے مہینے میں بارشوں سے باغات اور فصلات کو زیادہ فائدہ ہوگا جس سے صوبے کی معیشت بہترہوگی،بارشوں سے کوئٹہ کے خشک میوہ جات کی خرید وفروخت کے ساتھ ساتھ گرم مشروبات کے استعمال میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں مزید بارشوں کا امکان ہے اور بالائی علاقوں چمن ،قلعہ سیف اللہ میں ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔

Your Thoughts and Comments