بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت بدستور برقرار ، موسم سرد اور خشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

پیر 17 فروری 2020 23:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے تاہم موسم سرد اور خشک رہے گا کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ،زیارت میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ، گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 11، جیونی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ،سبی میں درجہ حرارت 8، نوکنڈی میں 6 اور تربت میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ ٰ

Browse Latest Weather News in Urdu