اپوزیشن کا سیاست کو تقویت دینے کیلئے مارکیٹ میں لایا گیا منفی پراپیگنڈے اورمایوسی کا چورن نہیں بکے گا‘ ہمایوں اختر

اسحاق ڈار400لوگوں کیلئے ضرور پناہ گاہ بنائیں لیکن پہلے واپس آ کر لوٹے ہوئے اربوں کاحساب تو دیں

منگل 18 فروری 2020 13:30

اپوزیشن کا سیاست کو تقویت دینے کیلئے مارکیٹ میں لایا گیا منفی پراپیگنڈے اورمایوسی کا چورن نہیں بکے گا‘ ہمایوں اختر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار400لوگوںکیلئے ضرور پناہ گاہ بنائیں لیکن اس سے پہلے پاکستان واپس آ کر قوم کے لوٹے ہوئے اربوں روپے کاحساب تو دیں ،اپوزیشن کا سیاست کو تقویت دینے کے لئے مارکیٹ میں لایا گیا منفی پراپیگنڈے اور مایوسی کا چورن نہیں بکے گاکیونکہ ان کے چہروں سے نقاب الٹ چکے ہیں ، معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں جس سے حکومت کی درست سمت کاتعین ہوتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوںنے اپنے دفتر میں وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال اورپارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

ہمایوں اختر خان نے کہاکہ رانا ثنااللہ کا یہ بیان کہ شہباز شریف وطن واپس آئیں گے اور حکومت کے خلاف تحریک کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز بلانے کا ارادہ ہے بڑادلچسپ ہے ،عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) صرف کرپشن کرنے اور چوری کھانے والی جماعت ہے اس لئے عوام ان کے بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

شہباز شریف وطن واپس آنے کی بجائے طرح طرح کے بہانے تراش رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاست کو بچانے کیلئے منفی پراپیگنڈے اورافواہوں کو جو دھول اڑا رہی ہے وہ واپس اس کے اپنے سر اور چہرے پر پڑ رہی ہے ۔اپوزیشن نے اگر سیاسی طو رپر مقابلے میں رہنا ہے تو اسے اپنے ماضی سے پیچھا چھڑاناہوگا ۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کوریلیف دینے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور اس کیلئے عملی اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں جس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انشااللہ مہنگائی کی شرح بھی نیچے آئے گی اور پاکستان کی معیشت دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے گی ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان