اسلام کو مسجد و منبر اور محراب تک محدود رکھنے والے در اصل دین کو لوگوں کی زندگیوں میں آنے سے روکنے کی سازش کر رہے ہیں

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم کا کارکنوں کی تربیتی نشست سے خطاب

منگل 18 فروری 2020 13:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ اسلام کو مسجد و منبر اور محراب تک محدود رکھنے والے در اصل دین کو لوگوں کی زندگیوں میں آنے سے روکنے کی سازش کر رہے ہیں۔جب تک ہماری اجتماعی زندگی اسلام کے احکامات کے مطابق نہیں ہوگی ، کرپشن ، لوٹ کھسوٹ ، بد عہدی اور جہالت و غربت کے اندھیرے دور نہیں ہوںگے۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے اپنی جماعت کے کارکنان کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تربیتی ورکشاپ سے نائب امیر لیاقت بلوچ نے بھی خطاب کیا۔ امیرالعظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلام کو ضابطہ حیات اور نظام حکومت کے طور پر اپنانے کی بات کرتی ہے۔ہماری جدوجہد کا مرکز و محور ہی یہ ہے کہ پاکستان اپنی حقیقی منزل اسلامی انقلاب کو حاصل کر سکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لیاقت بلوچ نے اپنے خطاب میں کہاکہ جماعت اسلامی 20 فروری سے ملک گیر اور ہمہ گیر رابطہ عوام کا آغاز کر رہی ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ عالمی سامراج اور طاغوت کے خلاف مسلم امہ کو اسلامی انقلابی روح اور ظلم و جبر کے مقابلہ میں مزاحمت کا کلچر پیدا کرنا ہوگا۔ آئی ایم ایف ، ورلڈ بنک ، عالمی نظام مسلمانوں کے مسائل کا حل نہیں ،بلکہ اسلام نظام پر عمل پیرا ہونے سے ہی مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ، فلسطین اور افغانستان پر قومی قیادت متحد ہو کر قومی ترجیحات اور قومی پالیسی بنائیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..