کشمیر کی حیثیت کو بدلنے کے لئے بھارت کے یکطرفہ اقدامات قابل قبول نہیں ،پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات موجود ہیں، ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں

پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جِنگ کی نجی چینل سے گفتگو

بدھ 26 فروری 2020 23:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جِنگ نے کہاہے کہ 5اگست کو بھارت نے کشمیر کے اسٹیٹس کو بدل دیا، کشمیر کی حیثیت کو بدلنے کے لئے بھارت کی طرف سے کئے جانے والے یکطرفہ اقدامات قابل قبول نہیں ،پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات موجود ہیں، ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

ان خیا لات کا اظہار انہوںنے بدھ کو ایک نجی چینل کو انٹرویودیتے ہوئے کیا ۔ چینی سفیریاؤ جِنگ نے کہاکہ پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات موجود ہیں،ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں،کچھ ممالک اسے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں، وہ ممالک اس کو پاکستان کے خلاف ایک سیاسی حربے کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کی وجہ بھارت کے یک طرفہ اقدامات ہیں۔5اگست کو بھارت نے کشمیر کے اسٹیٹس کو بدل دیا، بھارت کی طرف سے کئے جانے والے یکطرفہ اقدامات قابل قبول نہیں ہیں۔ کشمیر تسلیم شدہ عالمی تنازع ہے۔ چینی سفیرنے کہاکہ امریکی سفارتکار ایلس ویلز کی طرف سے لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان قرضوں میں نہیں پھنسنے جا رہا۔کورونا وائرس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ایک پاکستانی طالبعلم کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہے لیکن وہ صحت یاب ہو رہا ہے، امید ہے اس ہفتے وہ ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا،9پاکستانی طالبعلم متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس لئے میرا خیال ہے کہ پاکستانی طالبعلم وہاں محفوظ ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان