مارچ سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں‘ کمشنر ٹنڈو الہیار

جمعہ 28 فروری 2020 00:16

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار رشید احمد زرداری نے محکمہ صحت کے افسران ، ڈاکٹرز اور فیلڈ کے عملے کو ہدایت کی ہے کہ 16مارچ سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کی بیماری سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںاور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پانچ سال اور اس سے کم عمرکا کوئی بچہ قطرے پلانے سے رہ نہ جائے اور تمام وسائل بروئے کار لا کر اس مہم کو مکمل طور پر کامیاب بنایا جائے اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گایہ ہدایت انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفیس ٹنڈوالہیار کے کانفرنس ہال میں16 سے 20مارچ تک جاری رہنے والی پولیو سے بچائو کی قومی مہم کے سلسلے میں ضلعی پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہیار عبدالحفیظ لغاری، چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار سید امداد علی شاہ رضوی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ٹنڈوالہیار سلیم الدین میمن ،اسسٹنٹ کمشنرٹنڈوالہیار شبیر جسکانی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لچھمن داس، تعلیم،لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیارنے کہا کہ اس معاشرے سے پولیو کی بیماری کامکمل خاتمہ ایک قومی مقصد ہے اور ہمیں یہ فریضہ عبادت سمجھ کر پورا کرنا چاہئے اور ہم سب کوقومی جذبے کے ساتھ اس مہم کا حصہ بننا چاہئے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان کے دو شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نے محکمہ صحت کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ایران سے واپس آئے ہوئے زائرین سے مل کر ان کا طبی معائنہ کرایا جائے تاکہ اگر کسی شخص میں کرونا وائرس کے اشرات ہوں تو اس پر فوری قابو پایا جا سکے اور اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے پولیو ڈاکٹر عبدالشکور جروار نے بتایا کہ 16 سے 20مارچ تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران ضلع بھر میں 168746بچوں کو پولیو کی بیماری سے بچائو کے قطرے پلائے جائینگے اور اس فرض کی ادائیگی کے لئے 419 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ8 تعلقہ سپروائیزر اور 30 یوسی میڈیکل آفیسر اس مہم کی نگرانی کرینگے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس مہم کے سلسلے میں 13 مارچ 2020 کو ایک آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا جائے گارشید احمد زرداری نے کہا کہ کرونا وائرس اور پولیو کی بیماری اور اس سے بچائو کے بارے میں آگاہی اور شعور بڑھانا وقت کی ضرورت ہے اور ا س سلسلے میں فیلڈ اسٹاف کی تربیت ، مربوط منصوبہ بندی اور حکمت عملی کی ضرورت پر خاص توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران درپیش تمام مشکلات و مسائل کو حل کیا جائے گاتاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو اس بیماری سے بچا یا جا سکے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..