نارووال اسپورٹس سٹی کیس ، احسن اقبال پیش ، عدالت کی نیب کو ایک ماہ میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت

جمعہ 28 فروری 2020 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) احتساب عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب کو ایک ماہ میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جمعہ کو احتساب عدالت میں نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی ۔ دور ان سماعت سابق وفاقی وزیر احسن اقبال احتساب عدالت نہ پہنچ سکے ۔ وکیل صفائی نے کہاکہ احسن اقبال تھوڑی دیر میں عدالت پہنچ جائینگے۔

نیب نے ایف آئی اے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا ۔ جج احتساب عدالت نے کہاکہ کیا اس چالان میں احسن اقبال کا نام شامل تھا نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نہیں ایف آئی اے چلان میں احسن اقبال کا نام شامل نہیں تھا، نارووال سپورٹس سٹی کی انکوائری شروع ہونے پر احسن اقبال کا نام شامل کیا گیا۔اس موقع پر جج محمد بشیر نے سماعت میں وقفہ کر دیا،وقفہ کے بعد سماعت شروع ہوئی تو احسن اقبال نے عدالت میں پیش ہو حاضری لگائی ۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی نے احسن اقبال کی حاضری لگانے کے عمل کی مخالفت کر دی ۔ وکیل صفائی نے کہاکہ اس کیس میں کیسے حاضری ہو سکتی ہے،ایف آئی اے کے کیس میں احسن اقبال ملزم نہیں ہے۔وکیل صفائی نے کہاکہ جب تک ریفرنس نہ آ جاے تب تک احسن اقبال کی حاضری نہیں لگ سکتی۔احسن اقبال روسٹرم پر آگئے ۔ احسن اقبال نے کہاکہ مجھے اچھے کام کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، گزشتہ 18ماہ کے دوران نارووال سپورٹس سٹی کو اجاڑ دیا گیا، نارووال سپورٹس سٹی پر وزیراعظم کی ہدایت پر کام روکا گیا، ریفرنس انکے خلاف دائر کیا جائے جنہوں نے اجاڑا۔

احسن اقبال نے کہاکہ ہماری حاضریاں لگوائی جا رہی ہے، مافیا آزاد پھر رہا ہے۔ جج نے کہاکہ آپ نے جو کچھ کہنا ہے تحریری طور پر وکیل کے ذریعے دیں۔ سہیل عارف نے کہاکہ نیب کیس میں احسن اقبال ملزم نامزد ہیں۔ جج احتساب عدالت نے کہاکہ کب تک ریفرنس نیب دائر کرے گا۔ احتساب عدالت نے نیب کو ایک ماہ میں ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کر دی بعد ازاں کیس کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..