ملتان میں موسلا دھار بارش، سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا

بدھ 4 مارچ 2020 14:34

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2020ء) بدھ کی صبح ملتان میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے 11بجے تک جاری رہی۔ ملتان شہر میں 5.6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور آ ئندہ دوروز کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے۔ دریں اثناء منیجنگ ڈائریکٹرواسا نسیم خالد چانڈیو کی جانب واسااہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیاگیاہے جبکہ تمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژنوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ایم ڈی واسا کی ہدایات کے مطابق بارش کے رکتے ہی سیوریج ڈویژنوں کے افسران کو ٹیموں،مشینری کے ہمراہ فوری طور پر فیلڈ میں نکلنے کا حکم دیاگیا۔ تمام شاہرائوں اورمیٹرو روٹ سے ہنگامی بنیادوں پر بارش کا پانی نکالنے کی ہدایت دی گئی۔انہوں نے تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو بھی فل کپیسٹی پر چلانے کا حکم دیا ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کی صورت میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر سے بارش کی پانی کی نکاسی تک تمام افسران فیلڈ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کا آپریشن جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..